اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر روزانہ کروڑوں ٹویٹس کی جاتی ہیں لیکن گزشتہ روز ایک ایسی ٹویٹ کی گئی کہ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اس ویب سائٹ کے شیئرز کی قیمت 20 فیصد گرادی۔
گزشتہ روز ٹویٹر اپنی آمدنی کے متعلق رپورٹ باقاعدہ طور پر وال سٹریٹ کو بھیجنے والا تھا کہ مقررہ وقت سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل مالی تجزیہ کار کمپنی Selerity کی طرف سے ٹویٹر کی آمدنی کی رپورٹ انٹرنیٹ پر ایک ٹویٹ کی صورت میں شائع کردی گئی۔ اس ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ٹویٹر اپنی پہلی سہ ماہی کی آمدنی کے اہداف حاصل نہیں کر پایا، 456.52 ملین ڈالر کی بجائے متوقع آمدنی 436ملین ڈالر ہے۔