جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کو ایک اور بڑا جھٹکا،اہم عہدوں پر فائز23اہم شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال(نیوز ڈیسک) ن لیگ کے 2چیئرمین ،وائس چیئرمین سمیت 23اہم شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے پرشاہ محمود قریشی میاں چنوں پہنچ گئے اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ خانیوا ل نئے پاکستان بننے کے دوران اگر شاہ محمود رکاوٹ بنے تو ہٹا دیناپی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والو ں کو خوش آمدید کہتے ہیں ایک دور تھا جب عمران خان سے کوئی ٹکٹ لینے کو تیا ر نہیں تھا

اور اب ہر حلقے سے 5امیدوار ہیں ن لیگ آ ج پریشان ہے کیونکہ پانچ سال میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے (ن) لیگ والے5سال میں صرف لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکے ،پاکستان کا کسان رْل رہا ہے،کاشت کاروں کے ساتھ بہت ظلم کیا گیاقوم پی پی اور ن لیگ سے بے زار ہوچکے ہیں ن لیگ کی وجہ سے مہنگائی کا بہت بڑا طوفان آنیوالا ہے 29اپریل کو مینار پاکستان میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی، ہم ایسا نگران سیٹ اپ چاہتے ہیں جو مکمل طور پر غیرجانبدرانہ الیکشن کراسکینگران سیٹ اپ کے سلسلے میں کوئی خاص شخصیت کریڈ ایبل نہیں ہے 2013 کا الیکشن ایسا ہے جس پر تمام جماعتوں کے تحفظات ہیں ہم ایسی ایکسرسائیز دوبارہ نہیں چاہتیلوگوں کو اس طرح کا ماحول ملنا چاہیے کہ وہ آزادانہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں جمہوریت کء مضبو طی کے لیے منتخب جماعتوں کو اپنا دوارانیہ مکمل کرنے کا حق ہے اس سے ادارے اور جماعتیں مضبوط ہونگی نگران سیٹ اپ کے لیے ہم نے قائد اپوزیشن کے علاوہ جماعت کے اندر بھی مشاورت جاری رکھی ہے جب قائد حزب اختلاف خورشید شاہ صاحب سے ملاقات ہوگی میں انہیں نام فائنل کرکے بتا دوں گا پنجاب گیارہ کروڑ عوام کا صوبہ ہے جو بہت سے ممالک سے بڑا ہیدنیا میں ڈیویولیوشن کا دور آگیا ہے

اختیارات کی تقسیم وقت کی ضرورت ہے۔تحریک انصاف علیحدہ صوبے کے قیام کو اپنے منشور کا حصہ بنا رہی ہیتحریک انصاف گولڈن سو دن منصوبہ ,29 اپریل کو اعلان کریں گیعلیحدہ صوبے کیقیام میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں رکاوٹ ہیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کہ رہے ہیں کہ ہمیں علیحدہ صوبے پر کوئی اعتراض نہیں دو ایم پی اے نصراللہ دریشک اور مخدوم ہاشم نے صوبائی اسمبلی میں الگ صوبے کی قراداد جمع کروادی

ہیدونوں جماعتیں اس قراداد کو منظور کریں میں یقین دلاتا ہوں کہ تحریک انصاف صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں اس قراداد کو منظور کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی پورا سندھ بشمول کراچی متفق ہے کہ صوبہ سندھ کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے رورل سندھ اور کراچی کا ایک دوسرے پر انحصار ہیاسی طرح تحریک صوبہ ہزارہ کے مطالبہ پر تحریک کے لیڈروں سے مزاکرات ہوسکتے ہیں 2018 کے الیکشن میں ہم کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں بنائیں گے البتہ مقامی سطح پر کسی بھی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے

سراج الحق صاحب پانامہ کے معاملے میں سپریم کورٹ میں ہمارے ساتھ فریق تھے۔۔تحریک انصاف ان کو سینیٹر بنانے میں حصہ دار ہیسینیٹ میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیا جو ہمارے لیے حیران کن ہے آئین میں مقننہ انتظامیہ اور عدلیہ کا بڑا واضح رول ہے اگر ادارے اپنا کام بہتر انداز میں نہ کریں تو کسی نہ کسی کو مداخلت کرنا پڑتی ہیحکومت کی ناقص منصوبہ بندی کے تحت ملک میں پانی کہ قلت پیدا ہوئی ہے اس سے پہلے انہوں نے ایم این اے و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی اطلاعات و نشریات پیر محمد اسلم بودلاکی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…