بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی بھی عدلیہ کے خلاف کھل کر سامنے آگئی

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت اور عدلیہ کا ٹکراؤ خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے، نواز شریف اور چیف جسٹس پاکستان کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیءں، جب عدالت روسٹرم پر کھڑے ہو کر بولنا شروع کرے گی تو دوسروں کو موقع ملے گا، سندھ میں بجٹ پیش ہو گا خیبر پختونخوا اگربجٹ پیش نہیں کرتا تو وہ جولائی کے اخراجات نہیں کر سکیں گے ۔

سیاستدانوں کی سیکیورٹی واپس لینا تشویش ناک ہے اگر کسی سیاستدان کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو کیا ثاقب نثار جواب دہ ہونگے،عدالت کو ایسے معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہئے،جو جنگ نواز شریف نے شروع کی ہے اس میں وہ لندن بیٹھ گیا تو صفر ہو جائے گا۔پیر کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ حکومت ٹکراؤ کے نتائج سے خبردار کر دیاہے۔ہر وقت ہر جگہ یہی پیغام دیتا ہوں کہ اداروں کا ٹکراؤ خطرناک ہے۔ٹکراؤ چاہے کسی پارٹی کی طرف سے ہو یا عدلیہ کی طرف سے سسٹم میں پرابلم آ سکتا ہے۔حکومت اور عدلیہ کا ٹکراؤ خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے۔معافی چاہتا ہوں نواز شریف کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیئے۔چیف جسٹس سے بھی معافی چاہتا ہوں آپ کو بھی ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیئے۔جب عدالت روسٹرم پر کھڑے ہو کر بولنا شروع کرے گی تو دوسروں کو موقع ملے گا۔یہ کہنے کا موقع ملے گا کہ عدالت نے پہلے سے ہی مائنڈ بنایا ہوا تھا۔سیاسی ورکر ہوں اس صورتحال پر فکرمند ہوں۔پیپلز پارٹی نے اس دن کے لیئے ایسی قربانیاں نہیں دی تھیں۔ایسانہ ہو اداروں کے ٹکراؤ سے سسٹم ریزہ ریزہ ہو جائے۔سندھ میں بجٹ پیش ہو گا خیبر پختونخوا اگربجٹ پیش نہیں کرتا تو وہ جولائی کے اخراجات نہیں کر سکیں گے۔ہم نے حکومت سے کہا ہے مینڈیٹ چار ماہ کا ہے اپنے مینڈیٹ سے آگے نہ بڑھیں۔

حکومت صرف روزمرہ اخراجات کا بجٹ پیش کرے۔آنے والی حکومت اگست کے مہینے کا بجٹ دے دے۔تمام سیاستدانوں کی سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر خورشید شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خدانخواستہ ملک میں دہشت گردی تو ہے اگر کسی سیاستدان کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو الزام عدالت پر آ جائے گا۔عدالت کو ایسے معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہیئے۔بے نظیر کا واقعہ ہوا جس کی بنیاد ہی یہ ہے کہ پرویز مشرف نیان کی سیکیورٹی ہٹا دی تھی۔

ما ضی میں اسفند یار ولی، فضل الرحمان پر حملے ہوئے، ہمیں بھی تازہ ترین تھریٹس ہیں۔اگر کچھ ہو جاتا ہے تو کیا ثاقب نثار جواب دہ ہونگے۔میں نے پہلے ہی کہا تھا نواز شریف واپس آئے گا۔جو جنگ نواز شریف نے شروع کی ہے اس میں وہ لندن بیٹھ گیا تو صفر ہو جائے گا۔نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر پیپلز پارٹی سیاست نہیں کرتی۔میری دعا ہے اللہ میری بہن کلثوم نواز کو صحت دے ۔وہ جمہوریت کے لئے لڑی ہیں ۔سیاست میں ایک دوسرے کے خلاف ایسی کوئی بات نہیں کہنی چاہیئے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…