اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کی رہائشی اماں جی جن کی عمر 100 سال سے اوپر ہو چکی ہے۔کہتی ہیں میری 2 بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ ایک بیٹا فوت ہو گیا۔ 25 سال قبل خاوند فوت ہو گیا تھا تو میں نے خود محنت شروع کر دی اسی طرح محنت مزدوری کرکے چار بیٹیوں اور ایک بیٹے کی شادی کر دی۔
وہ سب اپنے اپنے گھر خوشی سے رہ رہے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مجھے کسی کا محتاج نہ کرے۔ جو کماتی ہوں اپنا خرچہ نکال کر بچوں میں برابر تقسیم کر دیتی ہوں۔ حالانکہ میرا بیٹا کہتا ہے کہ میں کام کرنا چھوڑ دوں لیکن میں بہت خوش ہوں کہ میں بچوں کو کچھ دے رہی ہوں ان سے کچھ لے نہیں رہی۔ پنسلیں فروخت کرکے میرا گزر بسر ہو رہا ہے ۔میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔