جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

عدلیہ مخالف نعرے بازی کرنے والے ن لیگ کے اہم رہنما بُری طرح پھنس گئے،کارروائی شروع

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/قصور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قصور سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم کی طرف سے عدلیہ مخالف نعرے بازی کا سخت نوٹس لے لیا او ر وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور (ن) لیگ کے چیف ویپ شیخ آفتاب احمد کو اس معاملے پر ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔

بدھ کو سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قصور سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ محمد وسیم کے عدلیہ مخالف نعروں پر نوٹس لے لیااور مسلم لیگ (ن) کے چیف ویپ شیخ آفتاب احمد کو معاملے پر ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے کہا کہ چیف ویپ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیں۔ درین اثناء4 قصور سے نمائندے کی اطلاع کے مطابق مقامی پولیس نے (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم سمیت (ن) لیگ کے بعض مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف عدلیہ مخالف نعرے بازی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مقدمات درج کرلیے ہیں اور متعدد کو گرفتار کرکے تھانوں میں بند کردیا گیا ہے جنھیں ریمانڈ کیلئے (آج ) مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گاجبکہ (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم کی گرفتاری کیلئے پولیس کوششیں کررہی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل قصور سے رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم کی قیادت میں (ن) لیگ کے کارکنوں نے ایک احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں عدلیہ مخالف نعرے بازی کی گئی اور نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قصور سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم کی طرف سے عدلیہ مخالف نعرے بازی کا سخت نوٹس لے لیا او ر وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور (ن) لیگ کے چیف ویپ شیخ آفتاب احمد کو اس معاملے پر ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…