بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صوبائی سطح پرسینئرافراد کوالیکشن کمیشن میں تعینات کیا جائے، خورشید شاہ

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے صوبائی سطح ہر الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اٹھارویں ترمیم کے بعد سے الیکشن کمیشن آف پاکستان زیادہ خود مختار ادارہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن میں فوری طور پر سیئنر افراد کو تعینات کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اگر صوبائی الیکشن کمیشن میں سینئر ترین افراد کی تعیناتی نہیں کی گئی تو شکوک اور شبہات جنم لیں گے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات سے پہلے جو پابندی عائد کی غلط ہے، کسی نے چیف الیکشن کمیشن کو غلط گائیڈ کردیا ہے۔سئد خورشید شاہ نے کہاکہ ماضی میں ایسی بھرتیوں اورترقیاتی اسکیموں پرپابندی نہیں تھی، آر اوز پر نظر رکھنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔پاکستان میں ہونے والے آئندہ انتخابات الیکشن کمیشن کے لیے ایک امتحان ہے، ملک میں اٹھارویں ترمیم کے بعد سے الیکشن کمیشن آف پاکستان زیادہ خود مختار ہے اگر الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کروانے میں اب بھی ناکام ہوا تو اللہ ہی حافظ ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…