ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

سعودی عرب ، 24 ممالک کی مشترکہ فوجی مشق ’گلف شیلڈ ون‘ اختتام پذیر ہوگئی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت کئی عالمی رہنماؤں کی شرکت

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمام (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں اہم دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کیلئے سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ملاقات میں سعودی فرمانروا نے بھی پاکستانی عوام اور حکومت کی تعریف کی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات فوجی مشقوں گلف شیلڈ ون کی اختتامی تقریب کے موقع پرہوئی۔

مشترکہ فوجی مشق گلف شیلڈ ون دمام میں اختتام پذیر ہو گئی ۔مشقوں میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، مصر، ترکی، امریکا، برطانیہ سمیت 24ممالک کے فوجی دستوں نے شرکت کی۔ان مشقوں کا مقصد علاقائی ممالک کے مابین فوجی و سیکیورٹی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینا تھا۔تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت کئی دیگر عالمی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود نے عالمی رہنماؤں، وزراء برائے دفاع و خارجہ اور مختلف مسلح افواج کے سربراہان کا تقریب میں خیرمقدم کیا ۔تقریب دمام کے شمال مشرق میں تقریباً 140 کلومیٹر دور صحرا میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔ 41 ممالک کے اتحاد ’اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم کولیشن‘ کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف بھی تقریب میں موجود تھے ۔سعودی فرمانروا اور مہمان شخصیات نے بڑے ہال سے بیٹھ کر تقریب کا مشاہدہ کیا ۔رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشق کی کمان کے تحت سلطنت کے شرقی ساحل کیساتھ منعقد ہونیوالی تینوں افواج کی مشترکہ مشق کا اہتمام باہمی رابطہ کو فروغ دینے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کا عملی تجربہ حاصل کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔ سعودی وزارت دفاع نے ’گلف شیلڈ ون‘ مشق کو دنیا میں جدید ترین عسکری نظام کے مطابق بروئے کار لائے جانیوالی جنگی مہارتوں کے حوالہ سے اہم موڑ قرار دیا ہے۔

بڑے پیمانے پر منعقدہ مشق کی اختتامی تقریب میں بری، فضائی اور بحری افواج نے مربوط حملے میں استعمال کی جانیوالی مہارتوں کا مظاہرہ کیا جبکہ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 لڑاکا طیاروں نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ مشق کے دوران بکتر بند گاڑیوں میں بری افواج نے حملہ کیا جس کے دوران انہیں اپاچی گن شپ کی فضائی معاونت حاصل رہی۔مشق کے دوران بحری افواج نے سمندر سے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ سپیشل سروسز کے دستوں نے مشق میں بقیہ شرپسند عناصر کا صفایا کیا۔

تقریب کے اختتام پر سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے دورہ کرنے والے وفود کے سربراہان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ مشترکہ گلف شیلڈ1 کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل عبداللہ الصبائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کے خدو خال میں فوجی آپریشن، حربی فوجی آپریشن جیسی دو اقسام ہیں جس میں دشمن کیخلاف ساحلی دفاعی حملوں کے علاوہ باقاعدہ جنگی حربی تیاریاں یرغمال بنانے والے عناصر سے دیہات اور ساحلی اور صنعتی تنصیبات کو واگزار کرنے کی مشقیں بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…