منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو شدید خدشات لاحق ہیں ،عالمی بینک

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں قلیل مدتی اقتصادی نقطہ نظر کیلئے میکرو اکنامک استحکام کو شدید خدشات لاحق ہیں اور بیرونی اور اندرونی عدم توازن کو دور کرنے کیلئے قلیل مدتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے اپنی جنوبی ایشیائی اقتصادی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن میکرو اکنامک عدم توازن بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ذخائر کی موجودہ سطح پر ادائیگیوں کا توازن مسلسل کمزور ہورہا ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ میں اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ آئندہ عام انتخابات سے انتخابات کے بعد تک فیصلہ کن پالیسی کے حل میں تاخیر متوقع ہے، اس کے علاوہ حکومت کو درمیانی مدت میں اپنے ٹیکس کے نظام کو بہتر کرنے اور مسابقتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2018 میں شرح نمو 5.8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم عام انتخابات کے بعد متوقع پالیسی کے تحت میکرو اکنامک عدم توازن کو ٹھیک کرنے کیلئے 2019 میں ترقی کی رفتار سست ہوسکتی ہے لیکن 2020 میں ترقی دوبارہ بہتر ہو کر 5.4 فیصد تک پہنچنے کا امکان موجود ہے۔اقتصادی صورتحال پر توجہ دیتے ہوئے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ترقیاتی منصوبوں، بجلی کی رسد میں اضافہ اور نجی شعبے کی کھپت میں مسلسل تیزی کے باعث شرح نمو 2018 میں 5.8 فیصد تک پہنچنا متوقع ہے۔اقتصادی صورتحال کے اندازے میں اس بات کی نشاندہی بھی کی گئی کہ تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جائیگا تاہم یہ اعتدال میں رہیں گی اور انہیں سیاسی اور سیکیورٹی خطرات سے منظم کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2019 کے دوران تجارتی خسارہ ایک بلند سطح تک بڑھنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ایکسچینج ریٹ لچک میں اضافے سے درآمدات اور برآمدات میں 2019 میں کمی بھی متوقع ہے تاہم ترسیلات کے ذریعے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو مالی امداد جاری رہے گی تاہم گلف کارپوریشن کونسل (جی سی سی) ممالک میں ترقی کی شرح میں کمی تارکین وطن کے روزگار اور ترسیلات میں اضافے پر اثر انداز ہوگی۔رپورٹ کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ، کثیرجہتی، دو طرفہ اور نجی قرضوں کا بہاؤ وسط مدت میں اہم تجارتی ذرائع بننے کا امکان ہے۔

اور بیرونی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومت کو بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی جاری رکھنی پڑے گی۔عالمی بینک کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ 2019 میں افراط زر بڑھنے کا امکان ہے اور یہ 2020 میں بھی جاری رہے گا اور قیمتوں میں اضافے کی شرح بڑھے گی اور بین الاقوامی طور پر تیل کی قیمتوں میں بھی معتدل اضافہ متوقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے کچھ درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے سے درآمدات میں کمی ہوئی۔

اور دسمبر 2017 میں ایکسچینج ریٹ میں 5 فیصد اور مارچ 2018 میں 4 فیصد کمی ہوئی ٗ پالیسی انٹرسٹ ریٹ جنوری میں 25 بی پی ایس بڑھ گیا۔اس کے باوجود جون 2017 میں بین الاقوامی ذخائر 16 ارب 10 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں فروری کے اختتام تک 12 ارب 2 کروڑ ڈالر پر آگئے اور حکومت نے ذخائر میں کمی روکنے کے لیے نومبر 2017 میں ڈھائی ارب روپے کے بین الاقوامی بونڈز بھی جاری کیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…