واشنگٹن(این این آئی)امریکی نیشنل سیکورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب طالبان کو مذاکرات کی میز تک لاسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نیشنل سیکورٹی حکام کا کہنا تھا کہ سعودی عرب افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے کے لیے رضامند ہوگیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل نے افغان امن عمل کے لیے چار فریقی کوششیں شروع کردیں ہیں، افغان امن عمل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔امریکا اور افغانستان پرامید ہیں کہ سعودی عرب طالبان کو امن مذاکرات کے لئےراضی کرسکتا ہے۔