جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل تھری،معین خان نے امپائرنگ کے معیار پر سوالیہ نشان لگا دیا

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) معین خان نے پی ایس ایل تھری میں امپائرنگ کے معیار پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورے ایونٹ میں امپائرنگ اوسط درجے کی رہی،ڈی آر ایس کے باوجود غلط فیصلے سامنے آئے، کراچی کنگز کے خلاف میچ میں علیم ڈار بھی موجود تھے لیکن غلطیاں ہوئیں اور چار، چار متبادل کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی اجازت دی گئی۔

معین خان نے کہا کہ اسد شفیق اور عمر امین کی کارکردگی باعث تشویش ہے۔ ان کی آئندہ فارم کو دیکھتے ہوئے مستقبل کا فیصلہ کرینگے،ایک وقت میں میچ ہماری گرفت میں آگیا تھا لیکن سرفراز احمد اور محمد نواز غیر ضروری شاٹس کھیلنے کی کوشش میں آٹ ہوئے،ایک اوورمیں 2 وکٹیں گرنا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ٹیم کے کوچ معین خان نے کہاکہ کیون پیٹرسن کاہمیں پتا تھاکہ وہ نہیں آئیں گے لیکن ایک کھلاڑی کی وجہ سے فرق نہیں پڑتا، شین واٹسن اور بین لافلن نے پاکستان آنے پررضا مندی ظاہرکی تھی لیکن پھر فیصلہ تبدیل کرلیا۔ جان ہیسٹنگز کو انجری ہوگئی،میچ سے قبل عین وقت پر پہنچنے والے تھشارا پریرا، کوہلر کیڈمور اور محموداللہ سے بہتر کارکردگی کی توقع رکھنے کا جواز نہیں تھا، سیٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔معین خان نے کہا کہ غلط اسٹروکس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکلا،انور علی نے اچھی کوشش کی لیکن رن آٹ کی وجہ سے میچ سپر اوور میں نہیں جا سکا،نوجوان کرکٹرز کو بھی دبا میں کھیلنے کا ہنر سیکھنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…