جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کوئٹہ اور پشاورزلمی کاایک رن کی ہارجیت سے انوکھا ناطہ

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم پی ایس ایل تھری کے پہلے ایلیمنٹر میچ میں پشاورزلمی کے ہاتھوں اس وقت محض ایک رن سے ہاری جب اسے آخری اوورمیں فتح کیلئے 25رنز درکار تھے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی کا ایک رن کے مارجن کی فتح یا شکست سے سامنا نئی بات نہیں بلکہ دونوں ٹیموں کا اس ہندسے سے انوکھا ناطہ ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزا ور پشاورزلمی نے اب تک پی ایس ایل پلے آف کے جیتنے بھی (تین)میچز کھیلے ہیں ۔

ان سب کا نتیجہ ایک رن کے مارجن سے فتح یا شکست کی صورت میں نکلا ہے۔اس سے قبل 2016 اور2017 کے ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پلے آف میچز میں پشاورزلمی کوایک ایک رن سے ہرایا تھا جبکہ اس بار یہ کہانی پشاورزلمی نے دہرائی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کے پہلے ایلیمنٹر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو آخری اوورمیں میچ جیتنے میں25جبکہ برابر کرنے کیلئے24رنز درکارتھے تو انورعلی نے لیام ڈاسن کی چھ گیندوں پر تین چھکوں ،ایک چوکے اور ایک سنگل سمیت 23رنزبناڈالے تاہم ایک رن کی کمی سے وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…