جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

سپر لیگ کے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرکے در میان قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ کے موقعہ پر پاکستان میں جشن کا سماں رہا،بھارتی میڈیا کیا رپورٹنگ کرتارہا؟افسوسناک صورتحال

datetime 20  مارچ‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرکے در میان قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ کے موقعہ پر جشن کا سماں رہا، ملکی میڈیا کے ساتھ ساتھ غیر ملکی میڈیا نے بھی میچ کی تیاریوں کی بھرپور کوریج کی تاہم بھارتی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا اور دن بھر جھوٹے پراپیگنڈوں اور تبصروں میں مصروف رہے۔تفصیلات کے مطابق نوجوانوں، بچوں، خواتین اور بوڑھوں نے لاہور میچ دیکھنے کے لئے بھر پور تیاریاں کیں

جبکہ مختلف شہروں میں بڑی بڑی سکرینیں بھی لگائی گئیں۔ پاکستان سپر لیگ کے قذافی سٹیڈیم میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کرکٹ کو اصل قومی شناختی کارڈ موجود ہونے کے باوجود بائیومیٹرک تصدیق کے بعد سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ کئی شائقین کرکٹ نے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے اور گم ہونے کا عذر پیش کیا لیکن سکیورٹی نے انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا جس کے باعث توں تکرار بھی دیکھنے میں آئی۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے مشکوک نظر آنے والے کئی افراد کے کوائف چیک کئے۔ پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے اداروں کے اہلکار قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں مسلسل پیٹرولنگ کرتے رہے۔ پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونیوالے تیسر ے ایڈیشن کامیچ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد میچ شروع ہونے سے پہلے ہی سٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئی‘ منچلے نوجوانوں اور خواتین نے فائنل میچ کھیلنے والی ٹیموں کی شرٹس کے علاوہ چہروں پر پینٹنگز بنوائیں۔تفصیلات کے مطابق سٹیڈیم میں ٹیموں کی یونیفارم کٹ پہن کر آنے والے شائقین کے لحاظ سے پشاور زلمی کے سپورٹرز کا پلڑا بھاری رہا اور تمام انکلوژرز میں پشاور زلمی کے سپورٹرز کی تعداد زیادہ دیکھنے میں آئی۔پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونیوالے میچ کے موقعہ پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور پنجاب سٹیڈیم کی فلڈلائٹس نے رات کو دن کے سماں میں تبدیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچ کے لئے میڈیا کے سٹیڈیم میں داخلے کا بندوبست لبرٹی مارکیٹ اور دیگر مقام سے رہا عوام کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام تر مخالفت کے باوجود اور دہشت گرد حملوں کو شکست دے کر پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کا لاہور میں ہونیوالے میچ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر جیلوں میں قیدوں نے بھی دیکھا ۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونیوالے میچ کو دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں ہزاروں افراد آئے مگر اسکے ساتھ ساتھ لاہور سمیت پنجاب کی دیگر جیلوں میں قیدیوں کیلئے بھی خصوصی طور پر میچ دیکھنے انتظامات کیے گئے ۔سکیورٹی اداروں نے قذافی سٹیڈیم لاہور کا3گھنٹے سے زائد تک مکمل سر چ آپر یشن کے بعد پی سی بی کے حوالے کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران قذافی سٹیڈیم کے اندر اور باہر ایک ایک کونے کی تلاشی لی گئی سٹیڈم کے ہر کمرے میں موجود پڑی چیزوں کا جائزہ لیا 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے بعد قذافی سٹیڈیم کی کلیرنس دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…