ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

یہ آسان نسخہ آزمائیں اور اپنے جسم کو زہریلے مواد سے پاک کریں

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسانی جسم میں وقت کے ساتھ زہریلے اور مضر صحت مادوں کا جمع ہوجانا قدرتی بات ہے اور انہیں نظر انداز کرنا جلد کی خارش سے لیکر کینسر جیسے امراض تک کا باعث بنتا ہے۔ جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کیلئے سیب کے سرکے کا انتہائی کارگر اور آسان گھریلو نسخہ پیش خدمت ہے۔
اجزا
پکے ہوئے سیب         5کلو گرام
ابلا ہوا پانی        1پاﺅ
شہد            200گرام
طریقہ:
سیبوں کو چھلکوں سمیت کدو کش کرکے باریک کرلیں۔ 10لٹر کی گنجائش والے برتن کا ایک چوتھائی حصہ ابلے ہوئے پانی کو ٹھنڈا کرکے بھر لیں ۔ اس میں کدو کش کئے ہوئے سیب اور شہد ڈال دیں ۔ برتن کا ڈھکنا بند کرکے اسے خوب اچھی طرح ہلائیں تاکہ سب کچھ مکس ہوجائے اور پھر اس کا ڈھکنا ڈھیلا کرکے ہوا اس کے اندر داخل ہونے دیں۔ اس آمیزے کو چالیس دن کیلئے اسی حالت میں رہنے دیں۔ جب سیب تہہ میں بیٹھ جائیں تو انہیں باریک کپڑے کے ذریعے مائع حصے سے علیحدہ کرلیں ۔ چھانے گئے مائع کو مزید 40دن کیلئے برتن مےں پڑا رہنے دیں اور اس کے بعد ایک دفعہ پھر چھان لیں ۔ تخمیر کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور بہترین سیب کا سرکا تیار ہے جسے آپ بوتلوں میں ڈال کر محفوظ کرسکتے ہیں۔
یہ خاص سرکہ نا صرف جسم کو فاسد مادوں سے پاک کرتا ہے بلکہ دوران خون کو بہتر کرتا ہے اور جسم کو معدنیات اور وٹامن بھی فراہم کرتا ہے ۔ اس کے استعمال کے مختلف طریقے درج ذیل ہیں۔
*ہر کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے سرکے کا ایک چمچ اور شہد کا ایک چمچ پانی کے ایک کپ کے ساتھ استعمال کریں۔
*گھر بھر کی صحت کے لیئے ایک چوتھائی کپ سرکہ، ایک چوتھا ئی کپ کارن آئل اور آدھا کپ شہد کو مکس کرکے سلاد پر چھڑک لیں ۔
*یا ہر روز صبح کے وقت ایک چمچ سرکے کو ایک کپ پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…