منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

کیون پیٹرسن نے پاکستان نہ جانے پر معذرت کرلی ،برطانوی کرکٹر کو کس نے منع کیا؟ویڈیو پیغام جاری

datetime 17  مارچ‬‮  2018 |

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کی  فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل انگلش کھلاڑی کیوین پیٹرسن نے پاکستان نہ آنے پر معذرت کر لی ،دبئی سے لندن روانہ ہونے سے پہلے انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پاکستان کے مداحوں کیلئے آخری ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ پاکستان آنا چاہتے تھے لیکن ان کے اہل خانہ نے منع کر دیا۔ یہ ان کیلئے بہت مشکل اور دکھ بھرا فیصلہ ہے اور اب وہ لندن واپس جا رہے ہیں،

امید ہے کہ مداح ان کے اور اہل خانہ کے فیصلے کا احترام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب بھی ٹورنامنٹ میں ہے۔ میں اسے سپورٹ کرتا رہوں گا اور آپ بھی سپورٹ کریں اور امید ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس مرتبہ ٹورنامنٹ جیتے گی۔دریں اثنارائیونڈ خودکش بم دھماکے کے بعد پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے غیر ملکی کرکٹرز تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں تاہم پی سی بی نے انہیں پاکستان لانے کے لئے کوششیں تیز کردیں۔آئی سی سی اور فیکا سے منظور شدہ غیر ملکی سیکیورٹی کمپنی کے سربراہ رگ ڈگسن دبئی پہنچ گئیہیں اور اس موقع پر پی سی بی کی جانب سے ایک میٹنگ کا انتظام کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میری اطلاعات کے مطابق دو غیر ملکیوں کے علاوہ تمام غیر ملکی پاکستان آئیں گے اور میڈیا اس موقع پر قیاس آرائیوں   سے گریز کرے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ غیر ملکیوں کو رگ ڈگسن پاکستانی حالات اور انتظامات کے بارے میں بتائیں گے کیوں کہ وہ دو بار کراچی بھی آچکے ہیں،انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن پاکستان سپرلیگ کے میچز کے لیے پاکستان نہیں جائیں گے تاہم وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے ضمن میں کی جانے والی کوششوں سے خاصے مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم

خان کا کہنا ہے کہ اس وقت کہنا مشکل ہے کہ کون کون لاہور اور کراچی جائے گا، ہماری اطلاعات کے مطابق کیون پیٹرسن کے علاوہ تمام کھلاڑی پاکستان جانے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ان کے نام نہیں بتا سکتے جب کہ فرنچائز مالک ندیم عمر براہ راست غیر ملکی کرکٹرز سے رابطے میں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے کرس گرین اور بین لافلین یقینی طور پر پاکستان جانے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں 20 اور 21 مارچ کو دو پلے آف اور 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فائنل کھیلا جائے گا۔اس بار پی سی بی نے پاکستان جانے والے کھلاڑیوں کے لیے الگ سے 20 ہزار ڈالر رکھے تھے، تاہم اس کے باوجود بعض غیر ملکی کرکٹرز پاکستان جاکر کھیلنے سے گریز کر رہے ہیں۔گزشتہ سال 5 مارچ 2017 کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جب پی ایس ایل ٹو کا فائنل کھیلا گیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…