ہانگ کانگ( آن لائن )نیپال نے پہلی بار ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا درجہ حاصل کر لیا،نیپال نے پاپوا نیو گنی کو شکست دیکر پہلی بار ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے ملک کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔نیپال نے ورلڈ کپ کوالیفائز میں دپندرا سنگھ اری کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث پاپوا نیو گنی کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر اپنے ملک کے لیے تاریخ رقم کر دی۔دپندرا سنگھ نے بولنگ میں 14 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور
پھر بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ففٹی اسکور کی۔نیپال کو ون ڈے کھیلنے والے ممالک کا رتبہ ملنے میں اہم کردار نیدرلینڈز کے ہاتھوں ہانگ کانگ کی شکست نے بھی ادا کیا۔2008 میں افغانستان کے ساتھ آئی سی سی کے ڈویڑن فائیو میں شامل نیپال اب ایک بین الاقوامی ٹیم کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔دوسری جانب پاپوا نیو گنی ٹورنامنٹ میں اپنے چاروں میچ ہار کر ہانگ کانگ کی طرح اپنا ون ڈے اسٹیٹس کھو چکی ہے اور اب دونوں ٹیموں کی ورلڈ کپ کوالیفائر لیگ کے ڈویڑن ٹو میں تنزلی ہو گئی ہے۔