اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

عامر خان نے گوادر میں باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کردیا

datetime 16  مارچ‬‮  2018 |

کیلیفورنیا (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر میں باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کردیا۔عامر خان نے باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیلیفورنیا میں چین-پاک انویسٹمنٹ کارپوریشن (سی پی آئی سی) کی امریکن لانچ کی تقریب کے دوران کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ گوادر میں ایک زمین خریدنا چاہتے ہیں جہاں وہ پاکستانی نوجوانوں کیلئے عامر خان باکسنگ اکیڈمی کھولیں گے تاکہ پاکستان میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ ملے۔

انہوں نے کہاکہ گوادر سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے اور انہیں سی پی آئی سی کی پوری ٹیم پر بھروسہ ہے کہ وہ اس سلسلے میں معاونت کرے گی۔تقریب کے موقع پر عامر خان نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ گوادر میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر غور کریں کیونکہ یہاں بہت سے مواقع موجود ہیں اور مستقبل میں گوادر پاکستان کی ترقی کا ضامن ہوگا۔اس موقع پر سی پی آئی سی کے ترجمان ذیشان شاہ نے بتایا کہ گوادر کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کے لیے انہوں نے لندن میں بس مہم کا آغاز کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ بسیں ڈبل ڈیک ہیں جو لندن کے 17 روٹس سے گزریں گی جس پر گوادر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے والے بینر اور اشتہار چسپاں ہوں گے جو اس شہر کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ذیشان شاہ کا کہنا تھا کہ ہر قوم کو ترقی کرنے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے اور آئندہ 10 برسوں میں پاکستان کی معیشت دنیا کے تیزی سے بڑھنے والے ممالک میں شامل ہوگی جس کی کامیابی کا انحصار سی پی آئی سی پر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…