جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دمشق کے نواح میں ایران نے نئے فوجی اڈے قائم کر لئے

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)شام میں ایرانی اثر ونفوذ بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں کا مرکزی موضوع ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ تہران کی شام میں مداخلت اب بشار الاسد کی فوج کے شانہ بشانہ ایرانی ملیشیاوں کے مرحلے سے آگے نکل چکی ہے۔ دارلحکومت دمشق کے گرد ونواح میں ایرانی فوجی اڈے خود رو کھمبیوں کی طرح اگ رہے ہیں۔امریکی چینل ’’فوکس نیوز‘‘ نے سیٹلائیٹ سے حاصل کردہ تصاویر نشر کی ہیں ۔

جن میں دمشق کے شمالی مغربی علاقے میں دارلحکومت سے 12 کلومیٹر دور ایران کا قائم کردہ نیا فوجی اڈا دیکھا جا سکتا ہے۔ دمشق کے انتہائی قریب ایرانی فوجی ٹھکانہ بلدیہ بسیمہ کے مشرقی پہاڑی سلسلے میں قائم کیا گیا ہے۔’’فوکس نیوز‘‘ کے مطابق تصاویر میں اسلحہ کے دو ڈپو بھی دیکھے جا سکتے ہیں جہاں پر کم اور درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل رکھے گئے ہیں۔ چینل کے مطابق اس اڈے کی نگرانی ایرانی پاسدران انقلاب کے بیرون ملک آپریشن کے نگران ادارے القدس بریگیڈ کے ذمہ ہے۔ان سربستہ رازوں سے پردہ جنوبی دمشق میں ایرانی اہداف پر اسرائیلی بمباری کے تین مہینوں بعد اٹھ رہا ہے۔ یاد رہے فروری کے اوائل میں ایرانی ڈرون نے اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جس کے بعد اسرائیل نے ایران میں شامی اہداف کو نشانہ بنایا اور تہران کا ڈرون بھی مار گرایا۔ نیز زمین پر طیارہ شکن توپیں بھی تباہ کر دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…