منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

فلم بڑا اور مقبول میڈیم ہے پرستاروں کو جلد ہی سرپرائز دوں گی ،اداکارہ مایا علی

datetime 1  مارچ‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) ماڈل واداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ ہمیں بالی ووڈ کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی مشترکہ فلمسازی کے لیے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔مایا علی کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹس چینلز اور انٹرنیٹ کے باعث ہماری ذمے داریوں کے ساتھ مقابلہ بھی سخت ہوچکا ہے، لوگ وہی فلم اور ڈرامہ دیکھیں گے جس کی کہانی اور فنکاروں کی پرفارمنس اور تفریح ملے۔ اپنے ایک انٹرویو میں مایا علی نے کہا کہ اس وقت بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز اور سوپ آن ائیر ہیں، ان میں سے چند ایک ہی ہوں گے جو عوام میں مقبول ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اچھی پرفارمنس اور مقبولیت کے لیے تعداد نہیں معیاری ہونا ضروری ہے۔ ماڈل واداکارہ کی حیثیت سے میری پہلی ترجیح معیار ہی ہے اسی لیے صرف منتخب پروجیکٹ ہی کر رہی ہوں۔ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلمی سرگرمیوں کی بحالی پر بھی بے حد خوشی ہے،پردہ اسکرین کی اپنی ایک دنیا ہے۔ اس دنیا کا حصہ بننا ہر ماڈل اور فنکار کا خواب ہوتا ہے، ماضی میں اگر دیکھیں توشاید ایسا ممکن نہیں تھا، مگر اب حالات بہت بدل چکے ہیں۔مایا علی نے کہا کہ نوجوان فلم میکر نے ویران انڈسٹری کے جسم میں روح پھونک دی ہے۔ ان کی یہ کاوش کے ثمرات نظر آنے شروع ہوگئے ہیں۔ ہماری فلموں کو صرف پاکستان ہی نہیں بیرون ممالک بھی سراہا جانے لگا ہے۔ایک سوال کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ پچھلے سال بالی ووڈ گئی، وہاں پر بالی ووڈ ڈائریکٹر پروڈیوسرز سے ملاقاتیں ہوئیں جو پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کے بے حد معترف ہیں۔ ہمیں بالی ووڈ کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی جوائنٹ ایڈونچر کرنے کے لیے پلاننگ کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ فلم بڑا اور مقبول میڈیم ہے پرستاروں کو جلد ہی سرپرائز دوں گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…