منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ، ایڈز میں مبتلا برماکے 14شہری ہلاک،94میں تشخیص

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ( سی پی پی ) مکہ مکرمہ میں محکمہ صحت کے حکام نے بتایاہے کہ شہر میں 94 برماوین شہری ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں جو معاشرے کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ایڈز کے مرض میں مبتلا 14 برماوین زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 11 غیربرمی شہریوں میں بھی اس مرض کی تشخیص کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے ان تمام افراد کو ایک عمومی نوٹس جاری کیا۔

جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ متعلقہ حکام کے سامنے پیش ہوکراپنے علاج کے لیے کوئی طریقہ کار وضع کریں مگر بار بار کی تاکید کے باوجود ان میں سے بعض لوگ نہ تو حکام کے سامنے پیش ہوئے اور نہ متعلقہ ہسپتالوں میں اپنا معائنہ کرایا جس پر مکہ مکرمہ کے محکمہ صحت کوان تمام افراد کو حاضر کرنے کے لیے پولیس کی مدد لینا پڑی۔مکہ مکرمہ میں برماوی شہریوں کے نمائندہ مرکزکی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ جن 94 افراد کو رواں ماہ کے دوران حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا انہیں چار ماہ قبل کہا گیا تھاکہ وہ مکہ معظمہ میں شاہ فیصل ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرائیں اور ایڈز کے مرض کی تشخیص کی صورت میں ضرور علاج کو یقینی بنائیں۔ بیان میں بتایا گیا کہ ایڈز کے مرض میں مبتلا 14 برماوین زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 11 غیربرمی شہریوں میں بھی اس مرض کی تشخیص کی گئی ہے۔برما سے تعلق رکھنے والے جن افراد نے اپنا طبی معائنہ نہیں کرایا ان کے خلاف ضروری قانونی کارروئی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے ایسے تمام مشکوک افراد کے ملازمت کے اجازت نامے منسوخ کردیے اورنہیں کسی بھی ہوٹل یا کسی دوسرے مقام پر کام کرنے کی اجازت نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…