جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف سے میں ڈکٹیشن لینے والا آدمی نہیں ہوں،پیسے سے خریدے گئے ووٹ لینے والے عوام کی کیا نمائندگی کریں گے؟وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کھری کھری باتیں، بڑا اعلان کردیا

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف نہ ڈکٹیشن دیتے ہیں اور نہ ہی میں ڈکٹیشن لینے والا آدمی ہوں،پیسے سے خریدے گئے ووٹ لینے والے عوام کی کیا نمائندگی کریں گے، ایسے لوگ سیاستدانوں کیلئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں، مجھے نیب کی عدالت میں انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا،نواز شریف نے کبھی آئین و قانون کے خلاف بات نہیں کی، اداروں کے مابین ڈائیلاگ بہت ضروری ہیں،عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ نافذ ہو گا۔

وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو د ے رہے تھے ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب صرف پارلیمنٹ کا ہوتا ہے، پارلیمنٹ اور عدلیہ میں کوئی تصادم نہیں ہونے جا رہا، آئین نے ہر ادارے کی جگہ اور ذمہ داری کا تعین کیا ہوا ہے،عدلیہ پر کوئی چیک ہے نہ ہونا چاہیے، مجھے انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا، احتساب عدالت سے نواز شریف کو انصاف نہیں ملے گا، اگر عدالتی عمل سے ملکی نقصان ہورہا ہے تو عدلیہ کو خود نوٹس لینا چاہیے، عدلیہ پر نہ کوئی چیک ہے اور نہ ہی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص 3مرتبہ وزیراعظم ہرا اس پر کرپشن کا الزام لگایا گیا، وزیراعظم کو بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، میں سامنے نظر آنے والے حقائق کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ مجھے نیب کی عدالت میں انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا،اداروں کے مابین ڈائیلاگ بہت ضروری ہیں، عدالتوں کے فیصلے نافذ ہونا ضروری ہیں ، اب یہ عدالتوں کا کام ہے کہ کس طرح فیصلے کرتی ہیں، عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ نافذ ہو گا، نواز شریف نے کبھی آئین و قانون کے خلاف بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پیسے سے خریدے گئے ووٹ لینے والے عوام کی کیا نمائندگی کریں گے، ایسے لوگ سیاستدانوں کیلئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں، پچھلے آٹھ ماہ سے نواز شریف کا کسی کام کیلئے مجھے فون نہیں آیا، کابینہ بھی حکومت چلا رہی ہے، نواز شریف نہ ڈکٹیشن دیتے ہیں اور نہ ہی میں ڈکٹیشن لینے والا آدمی ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب میں فوج کی تعیناتی پچھلے 40سال سے ہے، جو وہاں تربیت دیتے ہیں، ہماری فوج وہاں جنگی مقاصد کیلئے نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…