بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زیادہ دیرتک نہ سونے سے انسان کی موت ہو سکتی ہے؟

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اچھے دن کے آغاز کے لیے آٹھ گھنٹے کی نیند ضروری ہے، انسانی صحت کے لیے نیند بہت ضروری ہے، نیند پوری ہو گی تو صبح آپ تازہ دم ہو کر جاگیں گے اور اپنے آپ کو صحت و توانا محسوس کریں گے لیکن اگر آپ کی نیند پوری نہیں ہے تو آپ اپنے آپ کو لاغر اور کمزور محسوس کریں گے اور آپ پر سستی چھائی رہے گی، آپ نے کبھی سوچا ہے کہ زیادہ سے زیادہ کتنی دیر جاگا جا سکتا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دو طالب علموں نے گیارہ دن اور پچیس منٹ جاگتے رہنے کا ریکارڈ بنایا،

ان دو طالب علموں رینڈی گارڈنر اور بروس میک ایلسٹر نے ایک سائنسی تحقیق کے لیے ایسا کیا۔اس دوران سائنس دان اس سوال کا جواب تلاش کر رہے تھے کہ کوئی بھی انسان بغیر سوئے کتنی دیر رہ سکتا ہے۔ ٹھیک اسی دور میں متعدد افراد زیادہ سے زیادہ دیر تک جاگتے رہنے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش بھی کر رہے تھے۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس وقت رینڈی کی عمر صرف 17 برس تھی، وہ ہونولولو کے ایک ڈی جے کا ریکارڈ توڑنا چاہتے تھے۔ اس ڈی جے نے گیارہ دن بغیر سوئے گزارے تھے۔ آخر کار گیارہ دن اور پچیس منٹ تک جاگ کر رینڈی اس ڈی جے کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ تجربے کے دوران موجود بروس میک ایلسٹر نے برطانوی نشریاتی ادارے کے نامہ نگار کو بتایا کہ شروع میں ہم دیکھنا چاہتے تھے کہ نیند کی کمی سے غیر معمولی صلاحیتوں پر کیا اثر پڑتا ہے لیکن ہمیں احساس ہوا کہ ایسا کرنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے، پھر ہم نے یہ دیکھنے کا فیصلہ کیا کہ نیند کی کمی سے علم سے متعلق صلاحیتیں کس طرح متاثر ہوتی ہیں، ہم میں سے ایک کو اپنے ساتھی کی نگرانی کے لیے جاگنا تھا مگر تیسری رات کے بعد ایلسٹر کو احساس ہو گیا کہ وہ ایسا نہیں کر پائیں گے۔ اس لیے انھوں نے اپنے ایک ساتھی مارسینو سے مدد مانگی اور اس گروپ میں ولیم ڈیمینٹ بھی شامل ہو گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق اب وہ کیلیفورنیا میں

سٹینفرڈ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔سنہ 1964 میں وہ دا سائنس آف سلیپ یعنی نیند کی حکمت پر کام کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ انہوں نے اس بارے میں سین ڈیاگو میں اخبار میں پڑھا تھا۔ڈیمینٹ بتاتے ہیں کہ ریسرچ میں شامل نوجوانوں کو اس بات سے راحت ملی کیوں کہ انہیں ڈر بھی لگ رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سوال کا جواب اب تک نہیں مل سکا ہے کہ زیادہ دیر تک نہ سونے سے کیا انسان کی موت واقع ہو سکتی ہے، اس ڈر کی وجہ یہ تھی کہ ایسا ہی ایک تجربہ بلیوں کے ساتھ کیا گیا تھا

اور پندرہ دن جاگنے کے بعد ان کی موت ہو گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ رات کا وقت سب سے مشکل ہوتا تھا کیونکہ اس وقت ان کے پاس کرنے کے لیے زیادہ کچھ نہیں تھا۔رپورٹ کے مطابق دن میں وہ باسکٹ بال کھیل کر چست رہتے تھے۔ اس دوران انہیں طرح طرح کے کھانے چکھائے جاتے تھے، بو سونگھائی جاتی تھی اور آوازیں سنائی جاتی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق بروس نے بتایا کہ

ہم نے تبدیلی محسوس کرنا شروع کر دی تھی۔ ان کی علم اور آگہی سے متعلق صلاحیتیں متاثر ہو رہی تھیں لیکن دن گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی باسکٹ بال کھیلنے کی صلاحیت بہتر ہوتی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گیارہ دن اور پچیس منٹ کا ریکارڈ بنانے کے بعد رینڈی پورے 14 گھنٹے تک سوئے رہے۔ رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے دن گزرتے گئے ان کے سونے کا نظام بھی بحال ہوتا گیا، شروع میں انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی لیکن بعد میں انہیں نیند نہ آنے کی شکایات سامنے آئیں۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…