اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

سیڑھیاں چڑھنا بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار

datetime 19  فروری‬‮  2018 |

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک)  فشار خون یا بلڈ پریشر کو خاموش قاتل قرار دیا جاتا ہے جو شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ جان لیوا حد تک بڑھا دیتا ہے، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اس پر ادویات کی بجائے مفت بھی قابو پاسکتے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق کے مطابق سیڑھیاں چڑھنے کی عادت ہائی بلڈ پریشر کو معمول پر لانے کے ساتھ ساتھ درمیانی عمر کے افراد کی ٹانگوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔

سیڑھیاں چڑھنا دماغی صحت کے لیے بہترین تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر کی خواتین کے ہارمونز کے نظام میں تبدیلیوں سے عضلاتی اور مسلز کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے، تاہم سیڑھیاں چڑھنا عادت بناکر ورزش کے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس عادت کے نتیجے میں خون کی شریانوں میں ہی بہتری نہیں آتی بلکہ بلڈ پریشر میں کمی اور شریانوں کی اکڑن کم ہوتی ہے، شریانوں پر چربی کم ہوتی ہے، ہڈیوں کا بھربھرا پن جیسا مرض بھی دور ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق طرز زندگی میں ایک معمولی سی تبدیلی جیسے سیڑھیاں چڑھنا عمر بڑھنے سے عضلاتی نظام اور ٹانگوں کے مسلز پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھول جاتی ہے؟ طبی جریدے جرنل مینوپوز میں شائع تحقیق کے دوران درمیانی عمر کی خواتین کا جائزہ لیا گیا جو کہ ایک ہفتے میں چار دن 192 سیڑھیاں دن بھر میں دو سے پانچ بار چڑھتی اترتی تھیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اس عادت کے نتیجے میں بلڈ پریشر اور شریانوں کی اکڑن میں کمی آئی جبکہ ٹانگوں کی مضبوطی میں اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…