منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) اور پاکستان سٹیل ملز ،نجکاری ہوگی یا کچھ اور؟ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑے فیصلے کرلئے، عملدرآمد کا حکم

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) اور پاکستان سٹیل ملز کے امور پر غور ہوا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے

مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے دونوں اداروں کے مالی چیلنجز اور مستقل بنیاوں پر ممکنہ حل کے حوالہ سے پریزنٹیشن دی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی کی بدانتظامی اور غفلت سے دونوں اداروں کو شدید نقصان ہوا ہے، بدانتظامی کے باعث پی آئی اے اور سٹیل ملز ملازمین کو بھی مشکلات پیش آئیں۔ وزیراعظم نے تفصیلی غور و خوض کے بعد پی آئی اے میں تنظیم نو کیلئے تجاویز کی تیاری کی ہدایات دیں۔ کابینہ کمیٹی نجکاری نے فیصلہ کیا کہ پی آئی اے کے اہم اورغیر اہم شعبوں کو الگ کیا جائے۔ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کے مالی و انتظامی اور ملازمین سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں سٹیل ملز کے حوالہ سے سرمایہ کاروں کے ساتھ ریونیو کی تقسیم کی بنیاد پر مراعاتی معاہدہ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے سٹیل ملز کے حوالہ سے جامع منصوبہ کی تیاری کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منصوبہ میں ملازمین سے متعلق امور کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے دونوں اداروں کے مالی چیلنجز اور مستقل بنیاوں پر ممکنہ حل کے حوالہ سے پریزنٹیشن دی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…