ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عام انتخابات میں عوام فیصلہ کریں خدمت کرنے والوں کو ووٹ دینا ہے یا گالیاں دینے والوں کو، شاہد خاقان عباسی

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی (آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عوام نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کی خدمت کرنے والوں کو ووٹ دینا ہے یا گالیاں دینے والوں کو۔ جو لوگ سینیٹ میں ضمیر بیچ کر آئیں گے، ان کے خلاف جہاد اور جو ووٹ خرید کر آئیں گے ان کا ذاتی مقابلہ کریں گے۔ خیبرپختونخوا حکومت کو بجلی کے منصوبے کے لئے 100 ملین کیوبک فٹ گیس دی لیکن بجلی منصوبہ نہیں لگایا ۔ ہماری حکومت نے 6 لاکھ ٹن

کھاد برآمد کی ہے پاکستان کی 65 سالہ تاریخ میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو مسلم لیگ(ن) کے دور اقتدار میں ہوئے ہیں۔ پاکستان کے بہترین مستقبل کی ضمانت جمہوریت ہے ۔ ہفتہ کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میانوالی کے قریب عیسیٰ خیل میں گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح اور بعد ازاں عوامی جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013 سے پہلے ملک میں گیس دستیاب نہیں تھی اور میلوں پر محیط لمبی لمبی لائنیں لگی ہوتی تھیں لیکن ہمارے حکومت آنے کے بعد گیس اور بجلی سمیت موٹر ویز کا جال بچھایا گیا آج ملک بھر سمیت پنجاب میں گیس آ رہی ہے اور ہر گھر کو گیس کا کنکشن دستیاب ہے آج ملک بھر میں موٹر ویز تعمیر ہو رہے ہیں حسن ابدال سے لے کر ڈیرہ اسماعیل خان تک موٹر وے 23 ارب روپے کا کاغذی نہیں ہے چترال سے لے کر گوادر تک گیس ، سڑکیں ،ہسپتال اور ترقیاتی منصوبے مکمل ہو رہے ہیں یہ تمام اثرات اور ثمرات 2013 کے الیکشن کے ہیں۔ جب قوم نے مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کر کے ملک کی تقدیر ہمارے حوالے کی تھی پاکستان کی 65 سالہ تاریخ میں اتنے ترقیاتی منصوبے تعمیر نہیں ہوئے جتنے ہم پی ایم ایل (ن) کے دور اقتدار میں ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 1999 سے لے کر 2008 تک آمریت اور پھر 2012 تک پیپلزپارٹی کا دور تھا

دونوں ادوار کو ملا کر بھی آدھے ترقیاتی کام نہیں ملائے جا سکتے ہیں حالانکہ ہم نے دھرنوں سمیت دیگر سازشی عناصر کا بھی مقابلہ کیا لیکن ساتھ ترقی کا سفر بھی جاری رکھا اور اسی ترقی کی بنیاد پر جولائی 2018 میں دوبارہ مسلم لیگ(ن) ہی منتخب ہو کر وفاق میں حکومت بنائے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ میانوالی سے آگے خیبرپختونخوا میں کسی دوسری پارٹی کی حکومت ہے لیکن وہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ کاش یہاں پر بھی شہباز شریف

کی حکومت ہوتی کیونکہ شہباز شریف نے پنجاب میں بہت ترقی کی ہے اور پنجاب کی ترقی میں کوئی دوسرا صوبہ اس کا ثانی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی سینٹ الیکشن شروع ہونے والے ہیں جب ایک شخص صوبائی اسمبلی میں کوئی ممبر نہیں ہے تو وہ کس طرح سینٹ میں آ سکتا ہے یہ خرید و فروخت کا عمل ختم ہونا چاہئے ۔ عوام کو ایسے لوگوں کو مسترد کر دینا چاہئے کیونکہ جو خرید و فروخت کے بعد ممبر سینٹ میں آتا ہے تو وہ عوام اور سینٹ کو

کچھ بھی نہیں دے سکتا عوام اپنے دباؤ سے ایسے سیاستدانوں کی سیاست کو ختم کر دے اور ہم بھی ایسے لوگوں کا سینٹ میں مقابلہ کریں گے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے 6 لاکھ ٹن کھاد کو برآمد کی ہے یہ فرق ماضی اور موجودہ حکومت میں ہے کیونکہ ہم گالیاں اور الزام تراشیاں نہیں بلکہ کام کرتے ہیں ۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ہم سے بجلی منصوبے کے لئے چار سال پہلے گیس مانگی اور ہم نے 100 ملین کیوبک فٹ گیس

خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کر دی لیکن صوبے میں کوئی گیس کا منصوبہ نہیں لگایا گیا جس سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہو سکتی تھی لیکن ان کے برعکس شہباز شریف جس پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہیں انہوں نے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو خط لکھا گیا کہ کوئی بھی بجلی منصوبہ نہ لگانے کی مد میں یہ گیس ایگری ٹیک کے حوالے کی جائے تاکہ کسان تو ترقی کریں لیکن

چار سال گزر گئے کوئی جواب خط کا نہیں دیا گیا لیکن اب ہم وہی گیس ایگری ٹیک کو دیں گے کیونکہ ہم کسانوں کے مستقبل سے نہیں کھیل سکتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم میانوالی میں پانی کے مسائل سمیت انٹرچینج بھی جلد مکمل کریں گے اور ہماری خواہش ہے کہ میانوالی میں ایک انڈسٹری زون بھی بنائیں جس سے یہ پورا علاقہ ترقی کرے اور یہاں پر جوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل صرف جمہوریت میں ہے اور بہترین جمہوریت ہی بہترین پاکستان کی ضمانت ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…