جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف عدلیہ پر نہیں کس پر تنقید کررہے ہیں؟رانا ثناء اللہ کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا،تو ہین عدا لت کے نو ٹس پر جوابی اقدامات کا اعلان

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف عدلیہ پر نہیں فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں اداروں کا احترام ہم سب کا فرض ہے ٗعدا لتی فیصلے کا احترام کر تے ہوئے ٗوزیر اعظم کا عہدہ چھوڑا سپریم کورٹ کی طرف سے تو ہین عدا لت کے نو ٹس آ رہے ہیں ان کے جواب دیے جا ئیں گے ٗنہال ہا شمی کو عدا لت نے سزا سنائی میرے نزدیک وہ غلط ہے ذولفقار علی بھٹوکی پھا نسی کو خود عدا لتیں عدا لتی قتل کہتی رہی سزا دینے والے جج نے خود تسلیم کیا کہ اس وقت عدا لت پر شدید دباؤ تھا

ممکن ہے ٗاب بھی کو ئی اسی قسم کا دباؤ ن لیگ ہر حا ل میں تمام اداروں کا احترام کر تی ہے اور کر تی رہے گی ٗعدلیہ بحا لی تحریک عوام کے وسیع تر مفاد میں چلا رہے ہیں ملک کی عدلیہ پوری طرح آزاد ہے مگر ایسا محسوس ہو تا ہے ججز مکمل طور پر آزاد نہیں ہیں ۔وہ گز شتہ روز پریس کلب میں نئے کا نفرنس ھال کی رینو ایشن کی افتتا حی تقریب کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ تو ہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتے اس کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو تا ختم نبوت کے مسئلے پر پنجاب حکو مت واضع وضا حت کر چکی ہے اب اسے بار بار اچھا لنا ٹھیک نہیں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں پر 20کروڑ عوام لعنتیں بھیج رہی ہے الیکشن مین وہ جب اپنے حلقے میں جا ئیں گے ہر فرد ان پر لعنت بھیجے گاانہوں نے کہا پی ٹی آئی کے نا اہل جہا نگیر ترین نے پنجاب کے کا شتکاروں کو رقم دیکر گنے کی فصل کو آگ لگا نے کے لیے اکساتے رہے مگر پنجاب حکو مت نے بروقت کاروا ئی کر تے ہو ئے کسا نون کو بڑے نقصان سے بچا لیا دریں ثناانہوں نے پریس کلب میں اپنے خطاب میں کہا کہ پریس کلب کو پنجاب حکو مت کی طرف سے سا لا نہ 30لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کر تے ہو ئے کہاکہ ہما ری پوری کوشش ہے کہ لا ہور اسلام آباد اور دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد کے کارکن صحا فیوں کو بھی جلد رہا ئشی کا لونی دیں گے جس کے لیے تمام کا غذی کاروائی کی جا رہی ہے اس موقعہ پر گروپ لیڈر شا ہد علی،صدر پریس کلب ارقم ،سیکریٹری سا جد علی ،فنا س سیکریٹری محمد طا ہر اور صحا فیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…