اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

یروشلم ، فلسطین ، اور کیپٹل ، فلسطینی جوڑے نے اپنے تینوں نوزائیدہ بچوں کے انوکھے نام رکھ دیے

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے فلسطین کے اہم شہر یروشلم کو اسرائیل کا دارلحکومت قرار دینے کے بعد فلسطین سمیت دنیا بھر میں مظاہرے کیے جارہے ہیں ، یروشلم کو دارلحکومت کے اعلان کے بعد فلسطین میں ہونے والے مظاہروں میں کمی نہیں آسکی ۔ تاہم جہاں فلسطینی شہری اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں وہی ایک فلسطینی جوڑے نے اپنے ہاں ایک ہی وقت میں ہونے والے تین نوزائیدہ بچوں کے نام ” یروشلم ” فلسطین اور کیپٹل رکھ دیا ہے ۔

خان یونس سے تعلق رکھنے والے جوڑے نیدال اور اسلام السقیلی نے بتایا کہ انہوں نے اپنےتینوں بچوں کا نام رکھنے کا مشترکہ فیصلہ کیا ہے ۔ تینوں بچے ڈونلڈ ٹرمپ کے 6 دسمبر کو یروشلم کو دار لحکومت قرار دینے کے فیصلے کے دو ہفتوں پر پیدا ہوئے تھے ۔ بچوں کی والدہ کا کہناہے کہ “شکر ہے ہمارے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہو ئی ہے ،جس کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف اہم کام کر سکے “۔جبکہ یروشلم ، فلسطین اور کیپٹل کے والد کا کہناہے کہ “ٹرمپ کے فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں ، یروشلم ہمارا دارلحکومت ہے”۔ اس موقع پر بچوں کے والد او روالدہ نے تنیوں بچوں کو اکھٹے لٹا کر تینوں کے ناموں کے سر ٹیفکیٹس تصاویر دکھائی ۔واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ کے یروشلم کو دارلحکومت تسلیم کرنے کے بعد خاصی تنقید کا نشانہ بننا پڑ رہاہے ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…