اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

اٹلی میں ڈاکیے کے گھر سے 540 کلو گرام غیر ترسیل شدہ خطوط برآمد

datetime 2  فروری‬‮  2018 |

روم  (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کی پولیس نے جنوبی علاقے کے قصبے ویچینسا (Vicenza) میں ایک گھر کے گیراج سے سینکڑوں کلو گرام خطوں کے تھیلے ملنے کے بعد 56 سالہ ڈاکیے کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق قصبے کی مختلف اشیا ء ری سائیکل کرنے والی کمپنی کے اہم ملازم نے ایک گھر کے گیراج میں پیلے رنگ کے 43 تھیلے ملنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی ۔

ری سائیکلنگ کمپنی کے ملازم کا کہناہے کہ لے جانے سے پہلے جب ایک تھیلے کو کھول کر دیکھا تو اس میں پرانے خطوط ہ تھے جس کے بعد باقی تھیلوں کو چیک کیا تو ان میں بھی ہزاروں کی تعداد میں خطوط تھے۔ ملازم کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر گھر کے گیراج سے 43 تھیلے برآمد کر لیے جن کا وزن تقریباََ 1100 پاونڈز (570) کلو گرام بنتا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملنے والے تمام خطوط کو سالوں سے ان کے مقام تک نہیں پہنچایا گیا تھا۔ اور ردی بنا کر پھیکنے کے لیے رکھا گیا تھا۔ان خطوط میں ، بنک سٹیٹمینٹس ، 2010 کے انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھیجے جانے والے پمفلٹس بھی شامل ہیں ۔ پولیس کا مزید کہناہے کہ 56 سالہ ڈاکیہ جنوبی شہر نیپلز (Naples) سے تعلق رکھتا ہے ۔ اور اٹلی کی تاریخ می منزل ِ مقصود تک نہ پہنچنے والے خطو ط کی سب سے بڑی تعدادہے ۔ تاہم ویچینسا قصبے کے ڈاکخانے کے حکام نے وعدہ کیا ہے کہ وہ تمام خطوط متعلقہ گھروں تک ضرور پہنچائیں گے ۔چاہے وہ کتنے سال پہلے ہی کیوں نہ بھیجے گئے ہو ں۔اٹٰلی کی پوسٹل سروس نے ڈاکیے کو معطل کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…