یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیل کے غار سے تقریباًایک لاکھ 94سال پرانا انسانی جبڑا دریافت ہوا ہے ۔ میڈیا تفصیلات کےمطابق آثار قدیمہ کے ماہرین کو اسرائیل میں پہاڑوں کے ایک غار سے تقریباًایک لاکھ 94سال پرانا جبڑا ملا ہے جس میں تقریباً نصف درجن دانت صحیح حالت میں موجود ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ اس خطے میں اتنی قدیم انسانی باقیات دریافت ہوئیں ہیں ۔ اس سے
قبل یہاں سے 90 ہزار سے ایک لاکھ 20 ہزار سال کے درمیان انسانی باقیات دریافت کی گئیں تھیں۔اس انسانی جبڑے کی دریافت نے ماہرین میں چہ مگوئیاں چھیڑ دی ہیں کہ ممکنہ طور پر انسان اس علاقے میں 2لاکھ 20ہزار سال قبل آباد ہوئے ہوں گے ۔رپورٹ کے مطابق غار سے ملنے والا انسانی جبڑے میں 7 دانت تاحال ٹھیک حالت میں ہیں، جبکہ دریافت ہونے والایہ حصہ جبڑے کا اوپر کا حصہ ہے۔