جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

گوشت میں دھنس جانے والے ناخن سے پریشان؟

datetime 26  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ناخن گوشت میں گھس جانا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے اور انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ایسا ہونے پر کئی بار تو دل کرتا ہے کہ ناخن پکڑ کر اس وقت تک کھینچیں جب تک وہ باہر نکل نہ آئے یا ٹوٹ نہ جائے۔ اگر آپ کو بھی اس تکلیف کا سامنا ہے تو ایسی کچھ چیزیں ہوتی ہیں جو اس تکلیف کی حالت میں کرنے سے آرام مل سکتا ہے، جبکہ کچھ چیزوں سے دور رہنا چاہئے۔

مزید پڑھیں : کیا آپ ناخن گوشت میں گھسنے سے پریشان ہیں؟ تو یہ ٹوٹکے آزمائیں عام طور پر گوشت میں ناخن گھسنے کا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب اسے صحیح طرح سے کاٹا نہ جائے۔ڈاکٹروں کے مطابق اگر ناخن کو بہت زیادہ اور گوشت کے قریب کاٹا جائے تو اس کی نوک جلد میں داخل ہونے لگتی ہے۔ بتدریج وہ ناخن جلد کے اندر اگنے لگتا ہے اور مسئلہ بن جاتا ہے، اسی طرح تنگ جوتے بھی اس مسئلے کا باعث بن سکتے ہیں۔ تو اس کا گھر بیٹھے علاج کیسے کریں؟ ڈاکٹروں کے مطابق ناخن تراش سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کوئی زیادہ اچھا طریقہ نہیں بلکہ اس کے نتیجے میں گوشت کٹنے کا امکان بڑھ جاتا ہے یا زخم پڑسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : ناخن صحت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟ تو اس مسئلے سے نجات کے لیے اپنے پیروں کو روزانہ گرم پانی میں ڈبو دیں، جس سے سوجن اور درد کم کرنے میں مدد ملے گی جو کہ ناخن جلد میں گھسنے میں عام ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کئی بار اس مسئلے کا حل متاثرہ ناخن کے کچھ حصے کو کاٹ دینا ہوتا ہے، اگر اس میں خون، سوجن، پیپ یا انفیکشن کی دیگر علامات کو دیکھیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ وہاں ہونے والی انفیکشن جسم کے دیگر حصوں میں پھیلنے کا بھی امکان ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…