پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

اکثر سر چکرانے کے پیچھے یہ مسئلہ تو نہیں چھپا ہوا؟

datetime 19  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کچھ دیر بیٹھ کر اٹھتے ہیں اور پھر سر چکرانے لگتا ہے، تو اس کی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟ تو اس کا جواب ہے کہ یہ عام مسئلے سے لے کر سنگین مرض کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا تجربہ ہوتا ہے تو جان لیں کہ اس کی وجوہات کیا ہوسکتی ہیں۔ مزید پڑھیں : وہ علامات جو ضروری وٹامنز کی کمی ظاہر کریں لو بلڈ پریشر لو بلڈ پریشر کے نتیجے میں سر چکرانے لگتا ہے،

خاص طور پر بیٹھے یا لیٹے ہونے کی صورت میں اچانک کھڑے ہونے کی صورت میں، طبی ماہرین کے مطابق جب بیٹھا ہوا شخص بہت تیزی سے اٹھتا ہے تو آپ کا خون اتنی تیزرفتاری سے سر کی جانب نہیں جاپاتا، جس کے نتیجے میں سر چکرانے لگتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے اپنے جسم کی پوزیشن کو بدلنے میں تیزی مت دکھائیں جبکہ ڈاکٹر سے بھی رجوع کریں۔ یہ بھی دیکھیں : صحت مند افراد کا بلڈ پریشر کتنا ہونا چاہیے؟ پانی کی کمی جسم میں پانی کی معمولی سی کمی یا ڈی ہائیڈریشن تھکاوٹ، سر چکرانے یا جسم متوازن نہ ہونے کا باعث بن سکتی ہے، کیونکہ پانی کی کمی سے دوران خون سست ہوجاتا ہے۔ ڈی ہائیڈریشن کے نتیجے میں بلڈپریشر بہت تیزی سے نیچے جاتا ہے جو سرچکرانے کا باعث بنتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : 9 اشارے جو جسم میں پانی کی کمی ظاہر کریں زیادہ کیفین روزانہ کی تجویز کردہ کیفین یعنی 400 ملی گرام سے زیادہ اس جز کو جزو بدن بنانا بھی سرچکرانے کا باعث بن سکتا ہے۔ کیفین دماغ کی جانب دوران خون کی مزاحمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں سر چکرانے لگتا ہے۔ ذہنی تشویش ذہنی تشویش یا بے چینی بھی سر کے چکرانے کا باعث بننے والے عوامل ہیں، کیونکہ ایسا ہونے پر دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے جبکہ سانسیں گہری، یہ دونوں سرچکرانے کا باعث بنتے ہیں۔ سر ٹکرانا جب کسی چیز سے حال ہی میں سر ٹکرایا ہو تو سر چکرانا اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ آپ کو دماغی صدمے یا چوٹ کا

سامنا ہے۔ عام طور پر ایسا متعدل ہوتا ہے مگر یہ دماغ میں انجری کی جانب اشارہ کرتا ہے اور کسی ڈاکٹر سے رجوع کرکے تشخیص اور علاج کرانا چاہئے۔ کان کا انفیکشن اگر کان کے درمیان حصے میں انفیکشن ہو، یا نزلہ زکام، الرجی اور نظام تنفس کے اوپری حصے میں انفیکشن سے مواد کان کے پردے کے پیچھے مواد اکھٹا ہوجائے، تو سر چکرانے کے تجربے اور شدید جسمانی عدم توازن کا سامنا ہوسکتا ہے۔

وٹامن بی 1 کی کمی جسم میں وٹامن بی 1 کی کمی بھی سرچکرانے کا باعث بنتی ہے، یہ جز مرکزی اعصابی نظام کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے اور اس کی کمی کمزوری کا احساس اور دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کا باعث بنتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس وٹامن کی کمی دل کے بڑھنے کے مرض میں بھی بدل سکتی ہے جو کہ دماغ کی جانب جانے والے دوران خون میں مداخلت کرتا ہے اور سرچکرانے لگتا ہے، یہ ایک سنگین عارضہ ہے اور فوری طبی علاج کا تقاضہ کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…