جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی نے بیٹے کے ولیمے کیلئے زکریا یونیورسٹی کا گرانڈ برباد کردیا، دیواریں توڑدی اور جالیاں بھی کاٹ د یں

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بیٹے کے ولیمے کے لیے زکریا یونیورسٹی کے گرانڈ کو پنڈال بنا لیا، گراونڈ کی دیواریں توڑدی گئیں اور جالیاں کاٹ دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما شاہ محمود قریشی نے بیٹے کے ولیمے کے لیے زکریا یونیورسٹی کے گرانڈ کوہی پنڈال بنا لیا۔ شاہ محمود قریشی نے 25 ہزارمہمانوں کو ولیمہ میں

مدعو کررکھا ہے اور مہمان زیادہ ہونے کی وجہ سے دو میدانوں کو ملانے کے لئے اسپورٹس گراونڈ کو تباہ کیا گیا ۔ گراونڈ کی دیواریں بھی توڑدی گئیں اور جالیاں کاٹ دی گئیں۔اس اقدام کے خلاف بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبا نے سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کے خلاف کمپین چلائی اور غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے یونیورسٹی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی نے صرف 5 ہزار روپے کرائے کے عوض پورا اسپورٹس گراونڈ شادی کے لیے دے دیا جس پر ڈائریکٹر پبلک رلیشنز ڈاکٹر صہیب کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی نے صرف ولیمہ کی تقریب کی اجازت دی تھی، اگر میدان میں توڑ پھوڑ ہوئی ہے اور اسے خراب کیا گیا ہے تو ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…