پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کیچڑ کے سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک

datetime 10  جنوری‬‮  2018 |

کیلی فورنیا(این این ائی)امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور ‘کمر تک اونچے کیچڑ’ کے ریلے سبب کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کو ہسپتال پہنچادیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہسپتال پہنچائے جانے والے افراد میں سے کم از کم 20 افراد کو طوفان کے باعث زخم آئے جب کہ چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

سینٹا باربرا کے مشرق رومیرو کینیون میں کم از کم 300 افراد پھنسے ہوئے ہیں اور پولیس کا کہنا تھا کہ وہاں کا منظر پہلی جنگ عظیم کے کسی میدان کا سماں پیش کرتا ہے،حکام کا کہنا تھا کہ کیچڑ کا سیلاب اسی علاقے میں آیا ہے جہاں گذشتہ ماہ جنگل کی آگ سے تباہی ہوئی تھی۔ سیلاب اور کیچڑ کے سبب ساحلی ریل لائن تقریبا 50 کلومیٹر تک بند ہے۔ایمرجنسی سروسز کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کا ابھی کوئی سراغ نہیں ہے اور یہ کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ہزاروں لوگ سیلاب سے بچنے کے لیے محفوظ مقام کی طرف بھاگے ہیں جبکہ 50 سے زیاد امدادی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔حکام کا کہنا تھا سب سے زیادہ نقصان ان گھروں کو ہوا ہے جو خالی کرائے جانے والے زون میں نہیں آتے تھے۔سینٹا باربرا کاؤنٹی کے محکمہ آتش کے ترجمان مائک ایلیاسن نے کہا کہ شدید بارش کی وجہ سے مونٹسیٹو کے علاقے میں کیچڑ کا سیلاب آ گ?ا جس کی وجہ سے کئی گھر بنیاد سے ڈھے گئے۔چھوٹی کاروں کی سائز کے لکڑی کے ٹکڑے پہاڑوں سے بہہ کر آئے ہیں جس سے راستے بند ہو گئے ہیں۔فائر ڈپارٹمنٹ نے کیچڑ میں سنی اس لڑکی کے بچائے جانے کی ایک تصویر جاری کی ہے۔کاؤنٹی کے فائر کیپٹن ڈیو زینیبونی نے کہا کہ پانچ افراد مونٹیسیٹو میں مردہ پائے گئے۔ ان کی موت طوفان کی وجہ سے ہوئی تھی۔اس علاقے کے پڑوس میں امیر افراد کے گھر ہیں جن میں اداکار روب لو اور چیٹ شو کے میزبان ایلن ڈیجنرس

کے مکانات شامل ہیں۔ معروف اداکارہ اوپرا ونفری کی بھی وہاں املاک ہے جس کی مبینہ قیمت نو کروڑ ڈالر لگائی جاتی ہے۔امریکی کوسٹ گارڈز نے امدادی کارروائی کے لیے کئی پراوازیں بھیجی ہیں اور لوگوں سے ڈرون نہ اڑان کی اپیل کی ہے نہیں تو پروازیں معطل کر دی جائیں گی۔بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر کیچڑ میں گھرے اپنے گھر کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ملبے اور کیچڑ کے سبب بہت سی سڑکیں بند ہیں جن میں اہم شاہراہ نمبر 101 بھی شامل ہے۔فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کیلیفورنیا کے رہائیشیوں کے لیے انتباہ جاری کیا تھا کہ جن علاقوں میں پہلے سیلاب کا خطرہ نہیں تھا اب وہاں بھی سیاب کا خطرہ ہے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…