منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

74ہزار پاکستانی شہید،1کھرب 23ارب ڈالر کا معاشی نقصان ،پھر بھی امریکہ کہتا ہے پاکستان نے کچھ نہیں کیا،فیکٹ شیٹ جاری

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکی کی جانب سے پاکستان کی عسکری امداد روکنے کے بعد پاکستانی حکام نے گزشتہ 14 برسوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاں بحق ہونے والے 74 ہزار شہریوں اور 1 کھرب 23 ارب ڈالر کے معاشی نقصان پر مشتمل ایک فیکٹ شیٹ جاری کردی۔پاکستان اور امریکا کے مابین تناؤ اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب امریکا نے 2011 میں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی پر آپریشن کیا تاہم مذکورہ فیکٹ شیٹ

امریکا کی سیاسی نقطہ نظر میں معمولی اثر مرتب کرسکتی ہے۔رپورٹ میں اس امر پر بھی توجہ دی گئی کہ کس طرح پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے دشمن عناصر افغانستان کے بارڈر کی محفوظ پناہ گاہیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوئے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ دفاعی اور سیکیورٹی اداروں نے عمومی طور پر پورے ملک اور خصوصاً وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) میں امن کی بحالی کے لیے گراں قدر خدمات پیش کیں۔فیکٹ شیٹ میں تفصیل سے نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) کے 20 نکات کے تحت قومی سطح پر انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی وضاحت کی گئی اور بتایا گیا کہ کس طرح پاکستان نے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرتے ہوئے انہیں افغانستان میں دھکیل دیا۔اسی ضمن میں بین الااقوامی ادارے انٹرنیشنل فیزیشن فار دی پریوینشن آف نیوکلر وار کی پیش کردہ ایک علیحدہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2003 سے 2015 کے دوران پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنے 48 ہزار 5 سو 4 شہریوں کی قربانی دی۔فیکٹ شیٹ میں عالمی دہشت گردی انڈیکس (جی ٹی آئی) کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاک آرمی کے قبائلی علاقوں میں کامیاب آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردی سے متعلق واقعات میں 2014 کے بعد سے

نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔نومبر 2017 میں شائع ہونے والی نیٹا سی کرافورڈ کی تصنیف ‘اپ ڈیٹ آن دی ہیومن کاسٹس آف وار فار افغانستان اینڈ پاکستان، 2001 سے وسط 2016‘ میں اسلام آباد کے دعویٰ کی تصدیق کی گئی کہ پاکستان میں جنگ اس وقت شروع ہوئی جب القاعدہ اور طالبان 2001 میں افغانستان سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے شمالی خطے میں داخل ہوئے۔مصنفہ کا کہنا تھا کہ جنگ میں پاکستان کو ہونے والے نقصان

کا تخمینہ نہیں لگایا گیا تاہم امریکی ڈرون طیاروں کے حملے سے تقریباً 2 ہزار 657 معصوم شہری نشانہ بنے۔انہوں نے پاکستان کے موقف کی تائید کی کہ افغانستان میں عسکری آپریشن کے ثمرات پاکستان پر پڑتے ہیں۔فیکٹ شیٹ میں بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف عسکری آپریشن کے نتیجے میں ایک لاکھ شہری بے گھر ہوئے اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے تاہم 15 برسوں میں 22 ہزار ایک سو شہری اور 8 ہزار 214 سیکیورٹی

فورسز کے اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ 40 ہزار 792 شہری جزوی زخمی یا مکمل معذوری کا شکار ہوئے۔فیکٹ شیٹ میں امریکا کو آگاہ کیا گیا کہ صحافتی فرائض کی ادائیگی کے دوران 58 صحافیوں کے ساتھ ساتھ 92 سماجی رضا کار بھی اپنی زندگیوں سے محروم ہوئے جبکہ 31 ہزار طالبان اور دیگر عسکریت پسند کو بھی ہلاک کیا گیا۔جیمز میٹس نے حالیہ بیان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا

تھا کہ پاکستان نے نیٹو فورسز کے مقابلے میں زیادہ جانوں کی قربانی دی، جبکہ سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن نے بھی کم و بیش انہی الفاظ میں پاکستان کی قربانی کو سراہا تھا۔دوسری جانب جنوبی ایشیا کے امور کے معروف امریکی اسکالر ماروین ویمبون نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے موقف اور امریکی حکام، میڈیا اور سماجی اداروں کے نقطہ نظر میں کوئی ‘ربط نہیں’ ہے۔ماروین ویمبون

نے فیکٹ شیٹ کی افتتاحی تقریب جہاں 90 فیصد پاکستانی نڑاد امریکی تھے، سے کہا کہ ‘پیغامات کا تبادلہ دو طرفہ نہیں ہو پاتا’۔انہوں نے کہا کہ سفارتکار پاکستان کا نقطہ نظر امریکی کانگریس، میڈیا، این جی اوز، انتظامیہ کو بھرپور انداز میں پیش کرتے ہیں لیکن وہ اتنا پْر اثر ثابت نہیں ہوتا کہ متعلقہ ادارے اور شخصیات پاکستان کی کہانی سنیں۔انہوں نے عالمی سطح پر پاکستانی موقف کی حمایت میں کمی کی بڑی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ امریکی ذرائع ابلاغ میں پاکستان سے متعلق خبریں اس زویہ سے پیش کی جاتی ہیں جس سے پاکستان کے لیے امریکی حلقوں میں منفی تصور پڑتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…