کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں یا مسلم لیگ (ن) کے ناراض ارکان میں سے کسی نے بھی ملاقات نہیں کی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئٹہ آمد سے قبل چیف سیکرٹری بلوچستان
اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ذریعے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے خلاف جمع ہونے والی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے والے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اور مسلم لیگ (ن)،مسلم لیگ(ق) کے ارکان سے بھی رابطے کئے گئے اورانہیں وزیراعظم سے ملاقات کا وقت بھی بتایا گیا تاہم کسی بھی ناراض رکن اسمبلی نے و زیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی حامی نہیں بھری اور رات گئے تک کسی بھی ناراض رکن نے وزیراعظم سے ملاقات نہیں کی۔دریں اثناء وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعتوں پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی نے بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں یا مسلم لیگ (ن) کے ناراض ارکان میں سے کسی نے بھی ملاقات نہیں کی۔ انہیں وزیراعظم سے ملاقات کا وقت بھی بتایا گیا تاہم کسی بھی ناراض رکن اسمبلی نے و زیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی حامی نہیں بھری