ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

آپ ہمیں ڈرا سکتے ہیں اور نہ بھگاسکتے ہیں، آصف زرداری

datetime 5  جنوری‬‮  2018 |

میرپور خاص(نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے نوازشریف کا نام لیے بغیر کہا ہےکہ آپ نہ ہمیں ڈرا سکتے ہیں نہ بھگاسکتے ہیں۔میرپور خاص میں پیپلزپارٹی کےبانی ذوالفقار علی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نےشریف برادران کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ یہ جس مقصد کے لیے لائے گئے وہ پورے کررہے ہیں، سوائے دوستوں کی انڈسٹریاں لگنے کے

کوئی کام نہیں ہوا۔آصف زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو چار سال سے انہیں کہہ رہے ہیں کہ وزیر خارجہ لگاؤ، اب وزیر خارجہ لگایا ہے جو انگریزی پنجابی میں بولتا ہے، یہ آپ کی سوچ لے کر دنیا میں جائے گا، یہ ان کی سیاست، سمجھ اور شعور ہے، اگر وزیر خارجہ لگانا تھا تو کم از کم ایسا لگاتے جو ایسی بولی بولتا وہ سمجھتے تو سہی، ہمیں مشکلوں کا سامنا اس لیے ہے کہ حکمران نااہل ہیں۔سابق صدر نے میاں نوازشریف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت آپ کی، مخالف میں بھی آپ ہیں، پردے کے پیچھے کیا چوری ہے، کہتے ہیں پیچھے کے راز بتادوں گا۔آصف زرداری نے کہہ کہ پیچھے کے راز تو ہمیں بھی پتا ہیں، سب سے بڑا راز تو آپ ہو، جو یونین کونسل کے الیکشن نہیں جیت سکتا اس نے ایک لاکھ بارہ ہزار ووٹ لیے، اب وہ زمانہ نہیں رہا کوئی بات چھپ سکے، کوئی بات کسی کی نہیں چھپتی۔ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی ہی اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے اور جلوس نکالنے چلے ہو، پروٹوکول بھی اپنی حکومت کا استعمال کررہے ہیں، سب کچھ آپ کا اور ادارے بھی آپ کے ہیں، کس بات کی رازداری ہے۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اپنے وزیراعظم کو کہیں اگر حکومت نہیں چلتی تو استعفیٰ دیں، ان سے کہیں آپ نااہل ہیں، لیکن ہمیں ایسے پیغام نہ بھیجیں جس سے آپ سمجھیں کہ ہم

ڈر جائیں گے، نہ آپ ہمیں ڈرا سکتے ہیں نہ بھگاسکتے ہیں، آپ خود ڈر سکتے ہیں لکھ کر دے سکتے ہیں، ہماری پارٹی میں ایسا کوئی کلچر نہیں ہے۔جلسے سے خطاب میں آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مرادعلی شاہ جو وعدہ کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں، ان سے وعدے لے لو۔سابق صدر نے اعلان کیا کہ آئندہ وزیراعلیٰ بھی مرادعلی شاہ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…