جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

یومیہ2 ٹماٹر اور سیب کا تیسرا حصہ کھانے کے فوائد

datetime 5  جنوری‬‮  2018 |

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ کے تین ممالک کے افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یومیہ ٹماٹر اور سیب کھانے والے افراد پھیپھڑوں کے کینسر سمیت ان نقصانات سے بچ سکتے ہیں جو سگریٹ نوشی سے ہوتے ہیں۔ جرمنی، ناروے اور برطانیہ کے افراد پر کی جانے والی طویل تحقیق سے پتہ چلا کہ جو افراد کئی سال تک سگریٹ پیتے رہے ہوں اور جن افراد کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہو انہیں ٹماٹر اور

سیب فائدہ پہنچاتے ہیں۔ ہیلتھ جرنل ’ یورپین ریسپیرٹری جرنل‘ میں شائع امریکا کی جانز ہاپکنز بلوم برگ اسکول آف پبلک ہیلتھ‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر اور فروٹ کا سگریٹ نوشی کرنے والے افراد سمیت پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کی صحت پر پڑنے والے افراد کا جائزہ لینے کے لیے 2002 میں تحقیق کی گئی۔ تحقیق کے لیے جرمنی، ناروے اور برطانیہ کے ایسے 686 افراد کی رضاکارانہ خدمات حاصل کی گئیں جو سگریٹ نوشی کرتے رہے، اور جنہیں پھیپھڑوں کے مختلف امراض لاحق تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹماٹر کا استعمال کینسر سے بچائے اس پروگرام میں شامل رضاکاروں کو 10 سال تک نگرانی میں رکھا گیا، اور ان سے مختلف اوقات میں سوالات کیے گئے، جب کہ پروگرام میں شامل رضاکاروں کے 2 بار ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ پروگرام میں شامل افراد کو یومیہ ٹماٹر اور سیب کی مختلف خوراک کھانے کے لیے کہا گیا، پروگرام شروع کرتے وقت بھی رضاکاروں کا ٹیسٹ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 10 سال تک جاری رہنے والے پروگرام کے آخر میں تمام مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتائج سے پتہ چلا کہ وہ افراد جنہیں ٹماٹر اور سیب کی زیادہ خوراک لینے کو کہا گیا، ان میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ مزید پڑھیں: ٹماٹر معدے کے کینسر سے بچانے کے لیے مفید ماہرین کے مطابق نتائج سے پتہ چلا کہ یومیہ 2 ٹماٹر اور سیب کا تیسرا حصہ کھانے والے افراد میں پھیپھڑوں کے

کینسر سمیت دیگر امراض اور سگریٹ نوشی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے امکانات کم ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق وہ افراد جو یومیہ 2 ٹماٹر اور سیب کا تیسرا حصہ نہیں کھاتے ان میں سگریٹ نوشی سے پھیلنے والے امراض اور پھیپھڑوں کی بیماریاں بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوئے۔ تاہم ماہرین نے رپورٹ میں یہ نہیں بتایا کہ سگریٹ نوشی کرنے اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا افراد کو ٹماٹر بطور سلاد کھانے چاہئیں یا انہیں کھانوں میں استعمال کرکے کھایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…