جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

بوسٹن اور آکسی ٹاکسن نامی انجکشن لگنے سے بھینسوں کو کینسر،پاکستان میں بچوں کو یہی کینسر والا دودھ پلایا جارہا ہے،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

datetime 3  جنوری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)حال ہی میں پاکستان میں فروخت ہونے والے ڈبہ پیک دودھ اور کھانے پینے کی اشیا پر تحقیق کی گئی، جس کے مطابق پاکستان میں ڈبا پیک دودھ اور کھانے میں کیمیکل فارمولین پایا جاتا ہے، جو ایک کینسر پیدا کرنے والا کیمیکل ہے۔رپورٹ کے مطابق زیادہ دودھ حاصل کرنے کی لالچ میں بھینسوں کو بوسٹن اور آکسی ٹاکسن نامی انجکشن لگا ئے جاتے ہیں، جن سے بھینسوں کو کینسر ہو رہا ہے اور بچے انہی بھینسوں کا دودھ

پیتے ہیں۔زیادہ دودھ کے لالچ میں بھینسوں کو ایسے انجکشن لگائے جا رہے ہیں جن سے انہیں کینسر کا مرض لاحق ہو رہا ہے ،بھینسیں کینسر سے مر بھی رہی ہیں اور کینسر زدہ بھینسوں کا دودھ فروخت کیا جا رہا ہے جو زیادہ تر بچوں کو پلانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔یہ انکشافات سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان اور ڈپٹی سیکریٹری لائیو اسٹاک پنجاب نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں کیے۔سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ڈاکٹر اسلم افغانی نے بتایا جانوروں کی بہت سی غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ادویات ملکی مارکیٹ میں دستیاب ہیں، ان پر پابندی لگانی چاہیے۔ڈپٹی سیکریٹری لائیو اسٹاک پنجاب نے کہا ڈبہ بند دودھ اور کھانا مضر صحت ہونے سے متعلق متعدد بار لکھ کر دے چکے ہیں، بوسٹن انجکشن کی رجسٹریشن ہی مجرمانہ فعل ہے اور اس پر باقی صوبوں نے پابندی لگا دی مگر سندھ نے حکم امتناع لے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس والے ممالک سے گوشت آتا ہے پکڑا جاتا ہیلیکن پھر استعمال بھی ہوتا ہے۔ڈائریکٹر سندھ لائیو اسٹاک نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبہ سندھ کو اختیارات نہیں ملے، صوبے میں ویٹرنری لیبارٹری ہے نہ سہولیات۔ڈی جی لائیو اسٹاک بلوچستان نے بتایا کہ بلوچستان سے بڑے پیمانے پر جانور ایران اسمگل ہو رہا ہے، ایران پاکستانی جانوروں کا گوشت ایرانی گوشت کے نام پر عالمی منڈیوں میں فروخت کر رہا ہیجبکہ پاکستان اس زر مبادلہ سے محروم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…