منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

سلمان نےمتنازعہ ’’بگ باس ‘‘شوچھوڑ دیا، اب کیا نیا دھماکہ کرنے جا رہے ہیں، پوری انڈسٹری کیساتھ مداح بھی حیران رہ گئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھارت کے متنازعہ ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ مشہور ریئلٹی ٹی وی شو ’’بگ باس‘‘ کو بھارت میں کافی پذیرائی حاصل ہے اور اس کی

واحد وجہ بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی میزبانی ہے اور شو کی کامیابی کی وجہ بھی سلمان خان ہی سمجھے جاتے ہیں، جس کے باعث یہ شو مداحوں میں بہت مقبول ہے، مگر اب ان کے مداحوں کے لئے ایک بری خبر یہ ہے کہ سلمان خان نے ’’بگ باس‘‘ کی میزبانی کو جاری رکھنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ جو ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کا سیکوئل ہے کی تشہیری مہم ختم ہونے کے بعد اب فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جو 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔رپورٹس کے مطابق ’’بگ باس‘‘ کی انتظامیہ 11ویں سیزن میں سیلیبریٹیز کی وائلڈ کارڈ انٹریاں کرواکر شو کو فروری تک بڑھانا چاہتے تھے مگر سلمان خان نے شو کی مزید میزبانی سے انکار کردیا جس کی وجہ ان کے سونی ٹی وی کے ساتھ معاہدے کو قرار دیا جارہا ہے جس کے تحت وہ اپنے پرانے گیم شو ’’دس کا دم‘‘ سیزن تھری کی میزبانی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…