ریاض(آن لائن) پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر کئے جانے والے میزائل حملے کی پروزر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب سے مکمل تعاون کرے گا ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد افضل نے گزشتہ
روز یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں عسکری اتحاد نے میزائل فضاء میں تباہ کیا ۔ خدا کا شکر ہے بغیر کسی نقصان کے میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ دو ماہ کے دوران یمن سے سعودی عرب پر تیسرا حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ‘ علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان حوثی باغیوں کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کے مسئلے کے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہے یمن کے بحران کا سیاسی حل ہی خطے میں امن کا ضامن ہے پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سعودی عرب کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب سے مکمل تعاون کرے گا ۔