اسلام آباد (نیو ڈیسک )عورت کی شخصیت کتنی پیچیدہ ہے اس کو سمجھنے کے لیے تو بڑے بڑے فلسفیوں نے ہزارہا منطقیں پیش کیں لیکن وہ بھی ان کی شخصیت کے کئی پہلوو¿ں سے ناواقف ہی رہے اسی طرح ان کے الفاظ بھی پیچیدہ ہوتے ہیں جن کے پیچھے کیا معنی چھپے ہوتے ہیں اس کو سمجھنے کا اصل گر تو شوہر ہی جانتا ہے لیکن پھر بھی کبھی کبھی وہ دھوکا کھا جاتا ہے۔
نہیں، میں ناراض نہیں ہوں: کسی عورت کو ناراض کردینا اتنا بڑا جرم نہیں لیکن اس کے یہ جملے ”نہیں میں ناراض نہیں ہوں“ کو غلط سمجھنا آپ کو مصبیت اور مشکل میں ڈال سکتا ہے کیونکہ دراصل ان جملوں میں ہی ناراضگی کا اظہار چھپا ہوتا ہے۔
یہ آپ کا اپنا فیصلہ ہے: اکثرو بیشتر اگر شوہر کوئی فیصلہ کرے اور وہ دوران محفل بیٹھ کر اس کا تذکرہ کردے تو اہلیہ اسے شوہر کا فیصلہ قرار دے کر فی الحال تو جان چھڑا لیتی ہے لیکن ان جملوں کے پیچھے کچھ اور ہی مطلب چھپا ہوتا ہے کیونکہ اس وقت کے بولے ہوئے جملے میں اصل پیغام یہی چھپا ہوتا ہے کہ آخری فیصلہ میرا ہی ہوگا۔
اکیلا رہنے میں زیادہ مزہ ہے: اگر آپ کی گرل فرینڈ آپ کے سامنے برملا اس بات کا اظہار کردے کہ جو لطف اکیلے زندگی گزارنے میں ہے وہ ساتھ رہنے میں نہیں تو ان جملوں کے پیچھے چھپے پیغام کو آپ آسانی سے سمجھ جائیں کہ وہ آپ سے قطعی طور پر شادی کا ارادہ نہیں رکھتی۔
کیا میں موٹی نظر آرہی ہوں: خیال رکھیئے گا کہ کہیں آپ اس بات کا جواب غلطی سے بھی ہاں میں نہ دے دیں کیونکہ وہ خاتون آپ سے حقیقت میں یہ پوچھنا چاہ رہی ہوتی ہیں کہ دیکھو کہ میرا وزن کم ہورہا ہے تو آپ کو نہ چاہتے ہوئے بھی یہی کہنا پڑتا ہے کہ آپ کافی دبلی لگ رہی ہیں۔
ہمیں یہ کرنا چاہیئے: اگر کوئی خاتون آفپ سے یہ کہے کہ ہمیں مل کر یہ کام کرنا چاہیئے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کو اپنی رائے نہیں دے رہی بلکہ بتانا چاہ رہی ہے کہ ہمیں یہ کام ہر حالت میں کرنا ہے اور آپ نے اس میں صرف میرا ساتھ دینا ہے۔
2 منٹ انتظار کرو: اگر آپ کی اہلیہ آپ سے 2 منٹ انتظار کرنے کی درخواست کررہی ہیں تو جناب آپ کو اس کا مطلب آسانی سے سمجھ جانا چاہئے کہ وہ آپ کو ابھی مزید انتظار کرنے کا کہہ رہی ہیں لہٰذا آپ چپ چاپ بیٹھیں اور صرف انتظار کریں۔
مجھے بھوک نہیں ہے: اگر کوئی خاتون آپ سے اس قسم کا جملہ کہے تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ وہ کچھ کھانا نہیں چاہ رہی بلکہ وہ کہنا چاہتی ہے کہ اگر آپ آرڈر دیں گے تو وہ کھا لے گی۔
مجھے آپ سے بات کرنا ہے: اگر آپ کی اہلیہ یا گرل فرینڈ آپ سے یہ بات کہے تو آپ یہ نہ سمجھیں کہ وہ آپ کو کچھ بتانا چاہ رہی ہے بلکہ آپ کو سمجھ جانا چاہئے کہ وہ آپ کو اپنی لمبی چوڑی شکایت سنانے والی ہے۔
کیا آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں: خواتین یہ جملہ اکثر اپنے خاص مقاصد کو پورا کرنے کے لیے بولتی ہیں اس لیے اگر آپ سے کبھی اس جملے کا اظہار کیا جائے تو آپ تیار ہوجائیں کہ یا تو وہ آپ کی جیب خالی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے یا پھر کوئی بات منوانا چاہتی ہے۔
دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے: کافی گفتگو کے بعد اگر خاتون یہ کہے کہ بعد میں دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ چاہ رہی ہے کہ اب اس معاملے کو ختم کرو۔
میں آپ کے لیے کتنی حیثیت رکھتی ہوں: جب کسی خاتون سے کوئی غلطی ہوجائے تو وہ اسے دور کرنے کے لیے اپنے شوہر کو جذباتی طور پر پرکھتی ہے اور کہنا چاہتی ہے کہ میں تو آپ کی خواہش کے مطابق کام کرنا چاہتی ہوں۔
یہ آدمی تو بہت اچھا لگ رہا ہے: اگر کسی محفل یا پارٹی کے دوران آپ کی اہلیہ یا گرل فرینڈ آپ کو یہ جملہ کہے تو وہ آپ کو حسد یا جلن میں مبتلا کرنا چاہتی ہے۔
پارٹی کو انجوائے کرو: اگر آپ کی اہلیہ یا گرل فرینڈ کسی محفل میں ا?پ کو اس طرح کی ہدایت دے تو آپ سمجھ جائیں کہ وہ آپ پر نظر رکھے ہوئے ہے اس لیے آپ ادھر ادھر دیکھنے کی بجائے صرف پارٹی انجوائے کریں۔
عور توں کی وہ باتیں جو کہنے میں اور دیکھنے میں اور ہوتی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سنت یہ بھی ہے
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی



















































