لاہور(آئی این پی)فیڈرل بیورو آف ریونیو نے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو ٹیکس کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کے ذمے ایڈوانس ٹیکس کے 20 لاکھ روپے واجب الادا ہیں جس کی وصولی کے لیے انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ گلوکار کو 15 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 دسمبر تک
ایڈوانس ٹیکس جمع کرادیں۔واضح رہے کہ تقریباً 6 ماہ قبل بھی ایف بی آرکی جانب سے راحت فتح علی خان کوبیرون ملک کنسرٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی ظاہر نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ ایف بی آر ترجمان کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان نے 3 برسوں میں بیرون ملک کنسرٹس کرکے کروڑوں روپے کمائے لیکن اس ا?مدنی کو سالانہ گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔