اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

45ارب روپے کی قیمتی پینٹنگ کو عرب ملک نے صرف کس مقصد کے لیے خریدا ؟ محمد بن سلمان کا نام اس کے ساتھ کیوں لیا جاتاہے ؟

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ دن قبل امریکہ کے شہر نیویارک لیونارڈو ڈا ونچی کی بنائی ہوئی نایاب پینٹنگ اس قدر مہنگی فروخت ہوئی کہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے تاہم اس کے خریدار کے نام کے حوالے سے میڈیا پر کئی طرح کی افواہیں گردش کر رہی تھیں جن میں سعودی عرب کے ولی عہد محمدبن سلمان کا نا م بھی لیا جارہا تھا لیکن اب اس

کے اصل خریدار کا نام سامنے آ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق لیونارڈو ڈاونچی کی نایاب پینٹنگ ابوظہبی کے میوزیم ’لووور ابو ظہبی ‘ کیلئے خریدی گئی ہے،میوزیم نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اس حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ’لووور میوزیم لیونارڈو ڈاونچی کی نایاب پینٹنگ کو نمائش کیلئے پیش کرنے کا منتظر ہے ،یہ پینٹنگ ابوظہبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے میوزیم کیلئے حاصل کی ہے ‘۔ابو ظہبی میں لووور میوزیم کا افتتاح دراصل 8نومبر 2017 ءکو کیا گیا تھا ،یہ فرانسیسی حکومت اور ابو ظہبی کے درمیان ہونے والے 30سالہ معاہدے کا حصہ ہے ۔واضح رہے کہ بولی کی انتظامیہ نے اس پینٹنگ کے خریدار کا نام مخفی رکھا جس نے یہ 45کروڑ ڈالر(تقریباً45ارب روپے ) میں یہ خریدی تھی۔ گزشتہ روز نیویارک ٹائمز نے اس خریدار کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پینٹنگ سعودی شہزادے بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود نے خریدی تھی اور آج وال سٹریٹ جنرل نے اس معاملے میں ایک اور دعویٰ کر دیا ہے کہ پوری عرب دنیا میں کھلبلی مچ گئی۔ وال سٹریٹ جنرل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ درحقیقت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد اس پینٹنگ کے اصلی خریدار نہیں ہیں بلکہ ان کے ذریعے یہ پینٹنگ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خریدی ہے۔تاہم اب تمام تر دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور پیٹنگ کا اصل خریدار سامنے آ گیاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…