پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

ماہرین نے جوڑوں کیلئے ایک عام استعمال کی چیز کو نقصان دہ قرار دے دیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کافی ایک ایسا مشروب ہے جسے دنیا بھر میں گرم یا ٹھنڈے دونوں طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ بیشتر افراد اس مشروب کو بڑے شوق سے پیتے ہیں۔عام طور پر سردیوں میں اس کے استعمال میں بڑی حد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔ تاہم محققین کی رائے کے مطابق جو جوڑے مستقبل قریب میں بچہ پیدا کرنے کے خواہشمند ہوں انھیں کافی سے جس قدر ممکن ہو سکے دور رہنا چاہیے۔ امریکہ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے محققین کا کہنا ہے کہ ”جو میاں بیوی بچہ پیدا کرنے کی خواہش رکھتے ہوں انہیں کافی

ے گریز کرنا چاہیے۔ خصوصاً مباشرت سے قبل اور حمل کے ایام میں کافی پینا نقصان دہ ہے۔“ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”اس میں میاں بیوی کی کوئی تخصیص نہیں، دونوں میں سے کسی ایک کا بھی کافی پینا آئندہ ہونے والے حمل کے لیے یکساں خطرناک ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں جو خواتین حاملہ ہونے کے پہلے 7ہفتوں میں روزانہ 2کپ کافی پیتی ہیں ان میں اسقاط حمل کے امکانات بھی بڑی حد تک ذیادہ ہوتے ہیں۔ محققین کی رائے کے مطابق کیفین والے دیگر مشروبات جیسے چائے وغیرہ بھی کافی کے برابر ہی خطرناک اثرات کے حامل ہوتے ہیں۔“ محققین کی جانب سے بچے کی خواہش رکھنے والے افراد کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ انہیں حمل کے مرحلے کی طرف جانے سے قبل اپنی کیفین لینے کی عادت ترک یا کم کردینی چاہیے۔رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے اپنی اس تحقیق کے لیے اسقاط حمل کا شکار ہونے والے جوڑوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ اس میں امریکی ریاستوں مشی گن اور ٹیکساس کے 501جوڑوں کا2005ءسے 2009 تک لیا گیا ڈیٹا شامل تھا۔ سائنسدانوں نے ان جوڑوں کے لائف سٹائل، سگریٹ، کیفین والے مشروبات کی عادت اور ملٹی وٹامن کے استعمال سمیت دیگر عادات کا تجزیہ کیا۔ نتائج میں انکشاف ہوا کہ جن جوڑوں کے جسموں میں کیفین کی نمایاں مقدار موجود تھی ان میں اسقاط حمل کا شکار ہونے کی شرح دیگر جوڑوں کے مقابلے میں 28فیصد زیادہ تھی۔تاہم جو خواتین حاملہ ہونے کے بعد بھی کیفین والے مشروبات استعمال کرتی رہیں ان میں یہ شرح انتہائی خطرناک حد79فیصد تک پہنچ چکی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…