جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پھلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیاگیا،تفصیلات جاری

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں کیمیکلز سے پکائے گئے پھلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے، کیلشیم کاربائیڈکے ذریعے مصنوعی طریقے سے پکائے جانے والے پھل کھانے سے کینسر، انتڑیوں کی بیماریاں، حافظے کی کمزوری، نیند کی کمی اور دیگر پیچیدہ دماغی امراض لاحق ہو سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا ہے کہ مصنوعی طریقے سے کیمیکل لگا کر پکائے جانے والے پھل مردوخواتین،

بوڑھوں اور بالخصوص کم سن بچوں کے لئے خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر 10دسمبر کے بعد کیلشیم کاربائیڈ سے پکائے گئے پھلوں کو موقع پر تلف کر دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے پھلوں کا کاروبارکرنے والے تمام معروف فروٹ فارمز ، کولڈ سٹوریج اور فروٹ منڈیوں کے تاجر وں کو انتباہی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ماہرین کے مطابق پھلوں پر کیلشیم کاربائیڈ لگانے سے ایسی ٹائیلین گیس پیدا ہوتی ہے جو انتہائی خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔ نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کچے پھلوں کو مصنوعی طریقے سے پکانے کے لئے انسانی صحت کے لئے محفوظ ایتھالین گیس استعمال کی جاتی ہے جس سے بیماریوں کا اندیشہ نہیں رہتا۔ پنجاب بھر میں بھی طبی طور پر محفوظ طریق کار وضع کرنے کے لئے کچے پھلوں کو پکانے کا طریق کار طے کرنے کے لئے معاملہ پی ایف اے سائنٹیفک پینل کو ریفر کر دیا گیا ہے۔ جس کی رپورٹ کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔ ڈی جی پی ایف نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کیمیکل لگے پھل بالخصوصی کیلشیم کاربائیڈ سے پکائے گئے پھل صحت کے لئے خاموش قاتل ہیں۔ انہیں فروخت یا سٹور کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام پھل خریدتے ہوئے کیلشیم کاربائیڈ یا دیگر کیمیکل کے بارے میں استفسار کر کے حفاظتی تدابیر کو یقینی بنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…