اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کتے ،گدھے کے گوشت،کچھوے کے گوشت کی فروخت کے بعد مگرمچھ کے گوشت کی فروخت کا انکشاف،میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہر خانیوال میں مگر مچھ کا گوشت فروخت کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔شجاع آباد کے رہائشی محمد اکرم اور مظہر کو گذشتہ روز ایک مقامی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں انہیں 10 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ قید کی سزا بھی سنائی گئی۔ پنجاب کے محکمہ
وائلڈ لائف نے ان دونوں افراد کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کیا جنہوں نے ان دونوں ملزمان پر مقدمہ چلایا۔ اس سے قبل پچھلے ماہ 23 اکتوبر کو چینی باشندوں کو کچھوے کا گوشت فروخت کرنے پر بھی دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان دونوں کو سرائی سندھو میں کچھووں کا شکار کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔واضح رہے کہ عوام کی جانب سے بھی مکروہ گوشت فروخت کرنے کی شکایات دن بہ دب بڑھتی جارہی ہیں لیکن متعلقہ محکموں کی جانب سے کوئی ٹھوس ایکشن دیکھنے میں نہیں آرہا۔