منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

کرس گیل پر ایک اور شرمناک الزام عائد

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017 |

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کرکٹ سے زیادہ اپنے سکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں،جارح مزاج بلے باز کے ماضی میں بھی کئی سکینڈل سامنے آ چکے ہیں لیکن 2015ء4 کے ورلڈ کپ کا ایک ایسا سکینڈل اب سامنے آیا ہے کہ پچھلے تمام سکینڈل اس کے سامنے ماند پڑ تے نظر آرہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس گیل پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ورلڈ کپ کے دوران ایک نوجوان لڑکی کو مساج کیلئے بلوایا اور پھر مساج کرواتے ہوئے اچانک لڑکی

کے سامنے خود کو برہنہ کر لیا، الزام میں مزید کہا گیا کہ کرس گیل نے ڈریسنگ روم میں لڑکی کو ہراساں کیا۔ادھر کرس گیل نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب جھوٹ ہے اور یہ ایک آسٹریلوی میڈیا گروپ ان کے عوامی تاثر کو تباہ کرنے کے درپے ہے،وہ عدالت میں اپنا دفاع کرکے الزامات کو غلط ثابت کریں گے۔ دوسری جانب مذکور ہ آسٹریلوی میڈیا گروپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی رپورٹ کا عدالت میں دفاع کریں گے،اس مقدمے کی سماعت شروع ہوچکی ہے اور اگلے دس دن میں فیصلہ متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…