اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین کے مطابق پرفیوم کا استعمال جسم کے گرم حصوں پر کرنا چاہئے ، جیسے نبض (کلائی والی جگہ)گردن اور ناف وغیرہ ۔ اس کی توجیہہ ماہرین پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جسم کے یہ حصے گرم رہتے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ دیر تک جسم سے پرفیوم کی خوشبو آتی رہتی ہے۔مگر پرفیوم کی خوشبو زیادہ دیر جسم پر قائم رکھنے کیلئے ماہرین نے اب مزید طریقے بھی ڈھونڈ نکالے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میلن اور ایڈورڈ نامی ماہرین کے مطابق
پرفیوم لگانے سے قبل جسم پر ویزلین لگا لی جائے تو اس کی خوشبو زیادہ دیر تک برقرار رہتی ہے۔جبکہ پرفیوم لگانے سے پہلے اگر نہا لیا جائے تو اس کی خوشبو تمام دن جسم سے آتی رہتی ہے۔ ہمیشہ نہانے کے بعد نسبتاً گیلے جسم پر پرفیوم چھڑکنا چاہیے۔میلن کا ماننا ہے کہ پرفیوم کو گھریلو پینٹ برش کے اوپر چھڑک کر جسم پر لگایا جائے تو اس کی خوشبو تادیر برقرار رہتی ہے یا پھر جسم پر اسے چھڑکنے کے بعد اوپر برش پھیر دیا جائے تو بھی خوشبو کے وقت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔