لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نیب کی فی الحال شر یف خاندان کے خلاف کیسوں میں فر ینڈلی پر اسیکویشن نظر آرہی ہے ‘شفاف تحقیقات کیلئے شر یف خاندان کے تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال کر انکے خلاف کیس چلانا ہوں گے ‘نوازشر یف کے بعد اب (ن) لیگ کی سیاست بھی ختم ہو تی جارہی ہے ‘(ن) لیگ اب خود جمہوریت اور پار لیمنٹ کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے مگر
ہم انکے تمام منصوبے ناکا بنائیں گے ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے نیب آزادی کے ساتھ شر یف خاندان کے خلاف کیس چلانے کا دعویٰ کر رہی ہے مگر حقائق اسکے خلاف بر عکس ہیں آخر کس طرح چند روز پہلے احتساب عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر کی رہائی کا حکم دیا ؟ اور اس کی ضمانت منظور کی کیونکہ احتساب آرڈیننس کے تحت عدالت کے پاس اختیار بھی نہیں ہے کہ وہ صفدر کی رہائی کا حکم دے۔ پیپلزپارٹی کے خلاف تو عدالتوں میں مقدمہ شروع ہونے سے پہلے لوگوں کو گر فتار کر لیا جاتا ہے مگر اس مقدمے میں (ن) لیگی موج مار رہے ہیں ۔