جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کے مزے ختم، حاضری کے جدید ترین نظام کی تنصیب کا اعلان کردیاگیا،یہ فنگر پرنٹ نہیں بلکہ اس سے بھی بہت آگے کی چیز ہے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز میں چہرے کی شناخت کے ذریعے حاضری کا کمپیوٹرائزڈ نظام لایا جارہا ہے ، ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی میں چہرے کی شناخت کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ حاضری کے جدید نظام کی تجرباتی بنیادوں پر تنصیب کامیاب رہی ہے۔ وزیر ریلویز نے مزید کہا کہ ورکشاپوں میں محنت کش ہاتھوں پر نشانات کے باعث فنگر پرنٹس کی بنیاد پر بائیو

میٹرک حاضری نہیں لگا سکتے ہیں لیکن حاضری کی جدید کمپیوٹرائزڈ ڈیوائسز چہرے کی عینک کے ساتھ بھی شناخت کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے ورکشاپوں میں چہرے کی شناخت کے ذریعے حاضری لگانے والاسرکاری سطح پر پہلا محکمہ ہو گا ، ریلوے ورکشاپوں میں حاضری کے اس جدید نظام کے لئے ابتدائی تخمینہ تیار کر لیا گیا ہے جو اپنے نتائج اور فوائد کے مقابلے میں مہنگا نہیں ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی فہد رحمان نے بتایا کہ اس جدید فیس ریکیگنیشن سسٹم کے ذریعے گھوسٹ ملازمین اور پراکسی حاضری کا قلع قمع ہو جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…