ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شاہ محمودقریشی اورمحمودخان اچکزئی میں ٹھن گئی،شدیدگرما گرمی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم فاٹا ریفارمز کمیٹی کی رپورٹ پر عمل میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ دے دی تھی اب اس پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا۔

اجلاس کے دور ان  مولانا فضل الرحمان کے بعد ڈپٹی سپیکر نے محمود خان اچکزئی کو فلور دیا تو شاہ محمود قریشی بھی کھڑے ہوگئے اور انہوں نے کہا کہ پہلے انہیں بات کرنے دی جائے جس کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر ممبران کھڑے ہوگئے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ کیا رویہ ہے کہ ایک دم سارے کے سارے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ یہ چیئر کا احترام نہیں کرتے اور ان کا ہمیشہ یہی رویہ ہے ٗمحمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر ان کا یہی رویہ ہے تو اجلاس ہی ملتوی کیا جائے جس پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کئے جانے کے صدارتی احکامات پڑھ کر سنائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…